پکوڑا تنازعہ کے بعد وزیر مملکت برائے زراعت نے جمعرات کو لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی صحیح طریقہ سے سوچے تو اچار اور مربہ بیچ کر بھی اپنی تقدیر بنا سکتا ہے۔ مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت بھوپال میں ریاستی بی جے پی دفتر میں مدرا لون کو لے کر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ راجستھان میں میرے ایک دوست کی اہلیہ مدرا لون لے کر اچار اور مربہ بنا کر دو کروڑ روپیے کا کاروبار کر رہی ہیں۔
واضح ہو کہ انہوں نے یہ بات پکوڑا بیچ کر روزگار سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ وزیر موصوف نے کہا ’’ آپ پکوڑہ کے بات کر رہے ہیں۔ میں اچار کی بات بتاتا ہوں ۔ میرے ایک دوست ہیں۔ بہت ہی معمولی کارکن ہیں۔ لیکن ان کی جو بیوی ہیں ان کے ہاتھ میں جادو ہے۔ وہ ایسا اچار اور مربہ بناتی ہیں کہ کو ئی آدمی اگر دو روٹی کھاتا ہے ، تو وہ پانچ کھائے بغیر نہیں رکے گا۔ ان کو مدرا لون ملا۔ تو دو سال میں ان کےکاروبار کا ٹرن اور آج دو کروڑ سے زیادہ کا ہو گیا ہے۔ ایسی ہزاروں مثالیں ہیں‘‘۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت آنے کے بعد ملک میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔ ملک میں 14 کروڑ لوگوں کو مدرا بینک سے لون ملے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔