ہوم » نیوز » No Category

گری راج کا متنازعہ بیان ، انعامات لوٹانے والوں کو یوپی اے کا بھونپو قرار دیا

اگرملو: مائکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائسز (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نےایک بار پھر متنازع بیان دیتے ہوئے انعامات لوٹانے والے ادیبوں ، اداکاروں ، سائنس دانوں اور فلم سازوں کو سابقہ یو پی اے حکومت کا بھونپو قرار دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 06, 2015 07:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گری راج کا متنازعہ بیان ، انعامات لوٹانے والوں کو یوپی اے کا بھونپو قرار دیا
اگرملو: مائکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائسز (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نےایک بار پھر متنازع بیان دیتے ہوئے انعامات لوٹانے والے ادیبوں ، اداکاروں ، سائنس دانوں اور فلم سازوں کو سابقہ یو پی اے حکومت کا بھونپو قرار دیا ہے۔

اگرملو: مائکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائسز (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نےایک بار پھر متنازع بیان دیتے ہوئے انعامات لوٹانے والے ادیبوں ، اداکاروں ، سائنس دانوں اور فلم سازوں کو سابقہ یو پی اے حکومت کا بھونپو قرار دیا ہے۔


مسٹر سنگھ نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی بھی شخص جس میں رواداری اور قوم پرستی کا احساس نہیں ہے وہ ادیب ہوہی نہیں سکتا۔ 4000 سے زیادہ لوگوں کو اعزازات سے نوازہ جاچکا ہے۔البتہ ان میں سے کچھ وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کرنے کے لئے انعامات لوٹا رہے ہیں ۔


بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے عدم رواداری کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ رہتے تو ہندوستان میں ہیں مگر ان کا دل پاکستان میں رہتا ہے ۔ انہیں وہیں جاکر رہنا چاہئے۔


انہوں نے زور دیکر کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والا قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) بہار میں بھی اقتدار میں آئیگا۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ پول کے نتائج بالکل امید کے مطابق ہیں کیونکہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ۔


عظیم اتحاد پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ عوام کی توجہ ترقی سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔

First published: Nov 06, 2015 07:14 PM IST