ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

نوجوان کانگریس رکن اسمبلی کو بلیک میل کرنے والی لڑکی کو پولیس نے کیا گرفتار

بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس کے ایک نوجوان رکن اسمبلی ہیمنت كٹارے کو بلیک میل کرنے کے معاملہ میں مقامی پولیس نے ایک لڑکی کو گرفتار کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 25, 2018 10:08 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نوجوان کانگریس رکن اسمبلی کو بلیک میل کرنے والی لڑکی کو پولیس نے کیا گرفتار
کانگریس کے نوجوان رکن اسمبلی ہیمنت كٹارے: فائل فوٹو۔

بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس کے ایک نوجوان رکن اسمبلی ہیمنت كٹارے کو بلیک میل کرنے کے معاملہ میں مقامی پولیس نے ایک لڑکی کو گرفتار کیا ہے۔ لڑکی نے اس سلسلہ میں ایک ویڈیو تیار کرکے وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ بھوپال کے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) دھرمیندر چودھری نے’یو این آئی‘ کو بتایا کہ گزشتہ رات لڑکی کو پانچ لاکھ روپے لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ اس معاملہ میں ایک اور شخص کی تلاش جاری ہے، جو لڑکی کواس کام میں تعاون کر رہا تھا۔ وہ بھوپال کی ایک نجی فرم میں ملازم ہے، جبکہ ملزم لڑکی یہاں واقع ایک مشہور جرنلزم یونیورسٹی کی گریجویٹ کی طالبہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں کل رات ہی پولیس کی کرائم برانچ نے معاملہ درج کر لیا ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت رپورٹ درج کیا گیا ہے۔ لڑکی کی دوتین بار عوامی مقامات پر نوجوان رکن اسمبلی سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس نے ممبر اسمبلی کو بلیک میل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ وہ رکن اسمبلی سے دو کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ دریں اثنا پولیس ذرائع نے ابتدائی انکوائری کی بنیاد پر بتایا کہ لڑکی نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے رکن اسمبلی سے کوئی ناجائز تعلقات نہیں تھے۔ وہ ان سے ملتی تھی۔ اس دوران پتہ چلا کہ رکن اسمبلی کی شادی ہونے والی ہے۔ تب ہی اس نے ان سے پیسے اینٹھنے کا منصوبہ بنایا۔ اس کام میں ایک شخص نے اس کی مدد کی۔ دونوں دو کروڑ روپے اینٹھناچاہتے تھے اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں مبینہ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے رہے تھے۔


ممبر اسمبلی كٹارے کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کی شکایت انہوں نے پولیس سے کی۔ اس کے بعد پولیس فعال ہوئی اور لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ شادی سے پہلے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہیں لڑکی نے پولیس سے تفتیش میں کہا ہے کہ وہ فوری طور پرآگے بڑھنے کے عزائم کی وجہ سے ایسا کر رہی تھی۔


First published: Jan 25, 2018 10:08 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading