உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اہم خبر: راجدھانی بھوپال میں کل سے کھلیں گے سرکاری دفاتر

    شیوراج حکومت کی مشکلیں نہیں ہو رہی ہیں کم، وزراء میں قلمدان تقسیم کرنا ٹیڑھی کھیر

    شیوراج حکومت کی مشکلیں نہیں ہو رہی ہیں کم، وزراء میں قلمدان تقسیم کرنا ٹیڑھی کھیر

    سرکاری دفاتر کو کھولنے کے فیصلہ کے تحت تیس اپریل سے راجدھانی بھوپال کے دفاتر میں تیس فیصد ملازمین و افسران ڈیوٹی انجام دیں گے۔

    • Share this:
    بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کے قہر کے بیچ سرکاری دفاتر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ایم شیوراج سنگھ نے کل سے سرکاری دفاتر کو کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جان ہے تو جہان ہے۔ہمیں جان کے ساتھ جہان کو بھی دیکھنا ہے اور جہان کی ضرورت کو بھی دیکھنا ہے۔

    سرکاری دفاتر کو کھولنے کے فیصلہ کے تحت تیس اپریل سے راجدھانی بھوپال کے دفاتر میں تیس فیصد ملازمین و افسران ڈیوٹی انجام دیں گے۔ سرکاری دفاتر میں آنے والے ملازمین اور افسران سوشل ڈسٹنسنگ کو ملحوظ رکھتے ہوئے کام کریں گے ۔ سی ایم شیوراج سنگھ نے صوبائی حکومت کے زیر انتظام سرکاری دفاتر،ولبھ بھون،ستپوڑا بھون ،وندھیا چل بھون اور منترالیہ کو کھولے جانے کا اعلان کیا ہے۔

    راجدھانی بھوپال میں کل سے کھلیں گے سرکاری دفاتر


    وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے سرکاری دفاتر کے کھولے جانے کے ساتھ صوبہ کے گرین زون جہاں پر کورونا وائرس کی وبا نہیں پہنچی ہے وہاں پر چنندہ صنعتی اداروں کو شروع کئے جانے اور منریگا کے تحت مزدوروں کو کام دینے کی بھی خوشخبری سنائی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ صوبہ میں منریگا کے تحت اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ مزدوروں کو کام دیا جا چکا ہے۔
    Published by:Nadeem Ahmad
    First published: