ہوم » نیوز » No Category

لڑکی والوں کو دھوکہ دینے والا دولہا گرفتار، دولہے کا والد فرار

گنا: مدھیہ پردیش کے گنا میں شادی کے نام پر فریب دہی کرنے والے دولہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور اس کے والدکی تلاش میں مصروف ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Nov 29, 2015 06:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لڑکی والوں کو دھوکہ دینے والا دولہا گرفتار، دولہے کا والد فرار
گنا: مدھیہ پردیش کے گنا میں شادی کے نام پر فریب دہی کرنے والے دولہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور اس کے والدکی تلاش میں مصروف ہے۔

گنا: مدھیہ پردیش کے گنا میں شادی کے نام پر فریب دہی کرنے والے دولہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور اس کے والدکی تلاش میں مصروف ہے۔


پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ پہلی شادی کی بات چھپاکر دوسری شادی کرنے کی کوشش میں یہاں بھوپال میں رہنے والے دولہا یگ شرما کو کل گرفتار کیا گیا۔ اس کے والد گوپال شرما کو تلاش کیا جارہا ہے۔


دولہے کی پہلی بیوی کو اس کے شوہر کی شادی کی بات پتہ چلی تو وہ دہلی سے عدالتی کاغذات لیکر شادی کے مقام پر پہنچی اور شادی رکوا دی۔ اس کے بعد گنا میں رہنے والی لڑکی کے رشتہ داروں نے بھوپال میں رہنے والے دولہے اور اس کے والد کے خلاف تھانہ میں معاملہ درج کرایا۔


ذرائع نے کہا کہ دولہے کی پہلی بیوی نے بتایا کہ ان کی شادی 2012میں ہوئی تھی لیکن چند تنازعات کی وجہ سے اس کا شوہر چوری چھپے دوسری شادی کرنے والا تھا لیکن اسے پہلے ہی اس کا پتہ چل گیا اور اس نے اسے رکوا دیا۔

First published: Nov 29, 2015 06:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading