ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بیٹے نے پہلے ماں کے ساتھ کیا یہ دردناک کام، پھر بیوی کے ساتھ سویا، اور صبح اٹھ کر بولا...

مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh) کے گوالیر (Gwalior) میں نوکری کیلئے ٹوکنے سے ناراض ایک بیٹے نے اپنی ہی ماں کے ساتھ ایسا کر دیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

  • Share this:
بیٹے نے پہلے ماں کے ساتھ کیا یہ دردناک کام،  پھر بیوی کے ساتھ سویا، اور صبح اٹھ کر بولا...
علامتی تصویر

گوالیر: مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh) کے گوالیر (Gwalior) میں نوکری کیلئے ٹوکنے سے ناراض ایک بیٹے نے اپنی ہی ماں کے ساتھ ایسا کر دیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ جی ہاں ایک بیٹے نے اپنی ہی ماں کا قتل کردیا۔ ملزم بیٹے نے پلاننگ کے ساتھ ماں کے ساتھ اس گھٹیا حرکت کو انجام دیا۔ لیکن پولیس ڈاگ نے جانچ کے دوران ملزم کو پکڑ لیا جس سے پولیس نے قتل کی اس واردات کو محض 24 گھنٹے کے اندر سلجھا لیا۔ دراصل گوالیر کی میواتی محلہ علاقے میں رہنے والی دیوی عرف رینو کا بدھ کی رات اس کے ہی گھر میں کسی نے بے رحمی سے قتل کردیا تھا۔ رینو کا قتل سوتے وقت کیا گیا تھا جس کے چلتے وہ پللنگ سے اٹھ تک نہیں پائی۔ قاتل نے رینو کے سر پر وزنی ہتھیار سے وار کیا تھا جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اوپری مالے پر سورہی رینو کے بیٹے جتیندر نے صبح نیچے آکر دیکھا تو ماں لاش پڑی ملی تھی۔

معاملے کی جانکاری ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ کمرے کے اندر خون پھیلا تھا لیکن گھر کے دروازے کے باہر خون کا ایک قطرہ نہیں تھا۔ دروازہ اندر سے بند تھا۔ لہذا پولیس کی تھیوری کسی نزدیکی شخص کے ذڑیعے قتل کرنے پر ٹکی تھی۔ پولیس نے پوچھ۔گھچ کی تو جتیندر نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ اوپر سویا ہواتھا۔دیر رات کسی طرح کا کوئی شور شرابا نہیں سنائی دیا۔ صبح جب نیچے آیا تو ماں مردہ حالت میں پلنگ پر پڑی ہوئی تھی۔ بعد میں فارینسک ٹیم کے ساتھ پولیس ڈاف موقع پر پہنچی۔ اس نے جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد مہلوک ماں کے بیٹے جتیندر کے ہاتھ کو دبوچ لیا۔ پولیس جب جتیندر کے ہاتھوں کی جانچ کی تو اس میں خاتون کے بالوں کے قطرے ملے۔

یہ بھی پڑھیں: سامنے آیا سشانت سنگھ راجپوت سے جڑا ایک ایسا ویڈیو جسے دیکھ کر نکل آئیں گے آنسو

سامنے آئی سشانت سنگھ راجپوت کی فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ، یہ تھی موت کی وجہ

پوچھ۔گچھ میں قبول کیا بیٹے نے ماں کو قتل کرنے کا جرم

جب پولیس نے جتیندر سے پوچھ۔گچھ کی تو وہ ٹوٹ گیا۔ جتیندر نے بتایا کہ وہ بے روزگار تھا۔ ماں بار۔بار اسے کام کرنے کیلئے ٹوکتی تھی۔ بدھ کی رات کو بھی ماں نے ٹوکا تو غصہ آگیا۔ پھر ہتھوڑے سے وار کردئے جس سے ماں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ قتل کرنے کے بعد جتیندر نے باتھ روم میں اپنے صاف کئے اور پھر اوپر جاکر بیو کے کمرے میں سوگیا۔ صبح اٹھ کر سب کے سامنے کہانیاں بنانے لگا۔ فی الحال پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

(سشیل کوشک کی رپورٹ)
First published: Jun 27, 2020 06:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading