உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hajj 2022 : مدھیہ پردیش میں قرعہ اندازی سے 1780 عازمین کا انتخاب، نام آتے ہی چھلک پڑے خوشی کے آنسو

    Hajj 2022 : مدھیہ پردیش میں قرعہ اندازی سے 1780 عازمین کا انتخاب، نام آتے ہی چھلک پڑے خوشی کے آنسو

    Hajj 2022 : مدھیہ پردیش میں قرعہ اندازی سے 1780 عازمین کا انتخاب، نام آتے ہی چھلک پڑے خوشی کے آنسو

    Bhopal News: دو سال بعد سفر حج کے لئے کی گئی قرعہ اندازی پر عازمین حج نے جہاں خوشی کا اظہار کیا وہیں مقدس سفر کے انتظار میں بیٹھے عازمین حج کا نام جب قرعہ اندازی میں سامنے آیا تو ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے نکلے۔

    • Share this:
    بھوپال : حج دوہزار بائیس کے لئے مدھیہ پردیش سے سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لئے بھوپال میں قرعہ اندازی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ آن لائن قرعہ اندازی پروگرام میں ایم پی کے سترہ سو اسی عازمین حج کا انتخاب کیا گیا ۔ دو سال بعد سفر حج کے لئے کی گئی قرعہ اندازی پر عازمین حج نے جہاں خوشی کا اظہار کیا وہیں مقدس سفر کے انتظار میں بیٹھے عازمین حج کا نام جب قرعہ اندازی میں سامنے آیا تو ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے نکلے۔

    حج دوہزار بائیس کے لئے مدھیہ پردیش سے تین ہزار چار سو سترہ عازمین حج نے درحواست کی تھی ۔ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے حج  دوہزار بائیس کے ایم پی کے عازمین حج کو سترہ سو اسی سیٹ کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔ ان میں سے سولہ سیٹ محرم کے بغیر سفر حج پر جانے والی خواتین کے ریزرو کیٹگری میں علاحدہ کرنے کے بعد حج کمیٹی کے ذریعہ سترہ سو چونسٹھ عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ قرعہ اندازی پروگرام کا انعقاد بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی کی نگرانی میں کیا گیا ۔پروگرام میں نائب قاضی سید بابر علی کے علاوہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر رفعت وارثی نے بھی شرکت کی۔

    مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے انچارج سکریٹری یاسر عرفات نے نیوز ایٹین اردو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ امسال سعودی حکومت کے ذریعہ حکومت ہند کو جو کوٹہ الاٹ کیاگیاہے اس میں سے مرکزی حج کمیٹی نے ایم پی کے عازمین جج کے لئے ایک ہزار سات سو اسی عازمین حج کا کوٹہ الاٹ کیا ہے جبکہ مدھیہ پردیش سے امسال تین ہزار چارسو سترہ عازمین حج نے درخواست کی ہے۔ریزرو کیٹگری کی سولہ خواتین کو علیحدہ کرکے ایک ہزار سات سو چونسٹھ عازمین حج کے لئے قرعہ کیاگیا ہے۔ عید بعد انشا اللہ عازمین حج کی تربیت کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔

     

    یہ بھی پڑھئے : پاکستانی شہریوں کے جرائم سے پریشان ہوا ترکی، اٹھایا یہ بڑا قدم، بند کردی یہ سروس


    وہیں بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہم سبھی لوگوں کو اللہ کا شکر اداکرنا چاہیے کہ امسال ہندستان کے عازمین حج کو سفر حج کی سعادت نصیب ہوگی ۔آج  ایم پی کے عاززمین حج کے لئے قرعہ کیاگیا ہے ۔جن کا قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب کیاگیا ہے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔سفر حج پر جانے والے تمام لوگوں سے یہی بات کہنا ہے کہ  وہ مقدس سفر پر جانے سے پہلے پوری تیاری کرکے جائیں ۔حج مقدس سفر ہے اور فریضہ ہے۔اس کے فرائض ہیں ،واجبات ہیں ،ارکان یہ جاننا بہت ضروری ہے ۔دوسری بات یہ ہے کہ سسٹم کو فلو کرنے کی باتئیں بھی سیکھ کر جائیں تاکہ وہاں پر ایک اچھے شہری کا مظاہرہ کر سکیں ۔سفر حج پر جانے والے جب حج ک روح کو اپنے اندر پیدا کرکے جائیں گے تو ان شااللہ حج مبرور ہوگا اور اللہ اس کا بدل جنت میں عطا فرمائے گا۔جن لوگوں کا قرعہ اندازی میں مقدس سفر کے لئے نام نہیں آیا ہے ان سے درحواست ہے کہ وہ اللہ کے حضور دعا کریں تاکہ رب کریم انہیں بھی سفر حج کی سعادت نصیب فرمائے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : PM مودی کا مشورہ، مقامی زبان میں ہو عدالتی کارروائی، تب عدالتی نظام سے جڑا ہوا محسوس کریں گے لوگ


    بھوپال کے محمد حنیف کہتے ہیں کہ دوہزار پندرہ سے سفر حج کے لئے درخواست دے رہا ہوں ۔دوہزار بیس میں قرعہ اندازی میں نام بھی آیا اور حج کمیٹی کو فیس بھی جمع کی لیکن کورونا کے قہر کے سبب مقدس سفر پر جانے کی سعادت نصیب نہیں ہوسکی ۔میں مایوس نہیں تھا مجھے امید تھی کہ میرااللہ مجھے اپنے گھر ضرور بلائے گا۔امسال پھر حج فارم داخل کیا تھااور آج قرعہ اندازی میں نام آگیا ہے ۔میں بھی سے اس خوشی سے سرشار ہو رہا ہوں کہ اللہ جلد سے جلد مجھے اپنے گھر میں بلا لے ۔

    ریحان احمد نے پہلی بار سفر حج کے لئے فارم داخل کیا تھا اور پہلی ہی بار میں ان کا نام آنے پر جہاں وہ خوشی سے سرشار ہیں تو وہیں محمد حسیب کی آنسو میں خوشی کے آنسو چمک رہے ہیں ۔ محمد حسیب نے اپنے آنسو پوچھتے ہوئے نیوز 18 کو بتایا کہ مجھے زندگی کی ایسی خوشی مل رہی ہے جس کا میں بیان نہیں کرسکتا ہوں ۔ اللہ نے مجھے اپنے گھر کی زیارت کے لئے منتخب کرلیا ہے ۔ اللہ کے گھر کا دیدار ہو اور وہیں سفر آخر ہو یہی تمنا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: