உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hajj 2022: مدھیہ پردیش عازمین حج مکہ و مدینہ رباط میں نہیں کر سکیں گے قیام، جانئے کیوں

    Hajj 2022: مدھیہ پردیش عازمین حج مکہ و مدینہ رباط میں نہیں کر سکیں گے قیام، جانئے کیوں(File pic)

    Hajj 2022: مدھیہ پردیش عازمین حج مکہ و مدینہ رباط میں نہیں کر سکیں گے قیام، جانئے کیوں(File pic)

    Hajj 2022 : مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نوابین بھوپال کے ذریعہ تعمیر کی گئی رباط میں حج دوہزار بائیس میں عازمین حج قیام نہیں کر سکیں گے۔ رباط کے قیام کی تاریخ میں یہ پہلا موقعہ ہے جب ریاست کے عازمین حج رباط میں قیام کرنے سے محروم ہوئے ہیں ۔

    • Share this:
    بھوپال : مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نوابین بھوپال کے ذریعہ تعمیر کی گئی رباط میں حج دوہزار بائیس میں  عازمین حج قیام نہیں کر سکیں گے۔ رباط کے قیام کی تاریخ میں یہ پہلا موقعہ ہے جب ریاست کے عازمین حج رباط میں قیام کرنے سے محروم ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ حج دوہزار بائیس کے لئے عازمین حج کا قرعہ ہونے کے بعد  رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی ۔ نیوز 18 اردو کی خبر کے بعد شاہی اوقاف، ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی اور بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ اس سلسلہ میں مرکزی حج کمیٹی ، سی جی آئی جدہ اور مرکزی وزارت اقلیتی بہبود کو خط لکھ کر رباط میں عازمین حج کے قیام کی غیر یقینی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے اپیل کی گئی تھی ۔ بھوپال شاہی اوقاف کے ذریعہ اس سلسلہ میں  مرکزی حج کمیٹی کو لکھے گئے خط میں مرکزی حج کمیٹی نے رباط میں قیام کو لے کر حج فارم کے پیرا تیئس کا حوالے دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ حج دوہزار بائیس میں عازمین حج کو رباط کی سہولیات مہیا نہیں کی جائیں گی۔

     

    یہ بھی پڑھئے: نیوز 18 اردو کی مہم رنگ لائی، مدرسہ جانے والے گرفتار دس بچوں کو چائلڈ لائن سے ان کے گھر روانہ کیا گیا


    اوقاف شاہی کے سکریٹری اعظم ترمذی سے جب اس سلسلہ میں نیوز 18 اردو نے بات کی تو اہہوں کہا  کہ شاہی اوقاف کی  جانب سے مکہ اور مدینہ دونوں مقامات  کی رباط میں عازمین حج کے قیام کا انتظام کیا تھا مگر مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر منع کئے جانے کے بعد وہ عازمین حج کو رباط میں قیام  کو لیکر سہولیات دینے سے قاصر ہیں ۔ جب تک مرکزی حج  کمیٹی کا حکم نہیں ہوتا ہے، شاہی اوقاف اپنی جانب سے کوئی قدم اٹھانے کا مجازنہیں ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: تعلیم حاصل کرنے بھوپال جا رہے مدرسہ کے 10 بچوں کو چائلڈ ویلفیئر سینٹر بھیج دیا گیا


    رباط میں عازمین حج کے قیام کی محروم کے تعلق سے مدھیہ پردیش جمعیت علما نے اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ مدھیہ پردیش جمعیت علما کہنا ہے کہ کورونا سے اب حالات سازگار ہوگئے ہیں ۔ حج پروازیں شروع ہوگئی ہیں ۔ اگر شاہی اوقاف نے پہلے سے معتلقہ اداروں سے خط و کتابت کی ہوتی ہے آج ریاست بھوپال کے عازمین حج کو یہ محرومی کا دن نہیں دیکھنا پڑتا اور ان کا کروڑوں کا نقصان نہیں ہوتا۔

    اس معاملہ میں ہماری وقف بورڈ سے مانگ ہے کہ وہ اپنے ماتحت کے شاہی اوقاف کو غیر ذمہ دار مانتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کرے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: