உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سفر Hajj میں مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو مشکلات کا سامنا، ریلوے کے ذریعہ اسپیشل کوچ کا نہیں کیاگیا انتظام

    عازمین حج کے لئے حج کمیٹی کے ذریعہ انتظامات تو کئے گئے لیکن  ریلوے کے ذریعہ اسپیشل کوچ نہیں لگائے جانے سے صوبہ کے عازمین حج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ساتھ سماجی تنظیموں نے بھی مدھیہ پردیش سے حج  پرواز نہیں ہونے اور ریلوے کے ذریعہ اسپیشل کوچ کا انتظام نہیں کئے جانے پر اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

    • Share this:
    Hajj 2022: حج دوہزار بائیس کے لئے مدھیہ پردیش کے عازمین حج کی صوبہ سے ممبئی امبارکیشن پوائنٹ کے لئے روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ایم پی کے عازمین حج کی پہلی پرواز ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے پچیس جون کو ہوگی اور انہیں اڑتالیس گھنٹے قبل ممبئی حج ہاؤس میں رپورٹنگ کرنا ہے۔ اس لئے عازمین حج اپنی سہولیات کے مطابق ممبئی پہنچ رہے ہیں ۔بھوپال ریلوے اسٹیشن پر عازمین حج کے قافلے کا ایم پی حج کمیٹی کے سکریٹری اور دیگر ذمہ داران کے ذریعہ پھولوں سے اسقتبال کیاگیا۔ عازمین حج کے لئے حج کمیٹی کے ذریعہ انتظامات تو کئے گئے لیکن  ریلوے کے ذریعہ اسپیشل کوچ نہیں لگائے جانے سے صوبہ کے عازمین حج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ساتھ سماجی تنظیموں نے بھی مدھیہ پردیش سے حج  پرواز نہیں ہونے اور ریلوے کے ذریعہ اسپیشل کوچ کا انتظام نہیں کئے جانے پر اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
    مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری سید شاکر علی جعفری کہتےہیں کہ عازمین حج کی پہلی پرواز ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے پچیس جون کو ہوگی ۔عازمین حج کو اڑتالیس گھنٹہ پہلے رپورٹ کرنا ہے ۔ان کے دستاویز ،پاسپورٹ اور ای ویزا کو لیکر جتنی بھی معلوم تھیں سب انہیں مہیا کرائی گئی ہیں ۔ساتھ ہی آج عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوا ہے تو حج کمیٹی کے ذریعہ اسٹیشن پر پہنچ کر ان کا پھولوں سے استقبال کیاگیا اور ملک کی ترقی و سالمیت کے لئے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔ حج دوہزار بائیس کے لئے مدھیہ پردیش سے تین ہزار چار سو سترہ عازمین حج نے درخواست کی تھی اور بائیس سو عازمین حج سفر حج پر الگ الگ تاریخوں میں روانہ ہو رہے ہیں ۔ان عازمین حج میں تین سو کے قریب عازمین حج بھوپال و اطراف سے ہیں ۔

    اس ملک میں کوئی بھی مسلم سفر حج پر نہیں جا سکے گا، جانئے کیا ہے وجہ

    وہیں عازم حج یوسف قریشی کہتے ہیں کہ ہماری تو خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے ۔روز نماز میں جس مقام پر نام لیتے ہیں اب وہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہوگا۔ اللہ نے مراد پوری کی ہے ۔اللہ ہمارا حج قبول فرمائے ۔وہاں جانے کے بعد اپنے ملک ہندستان کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کرینگے ۔
    سماجی تنظیم مسلم سماج مدھیہ پردیش کے انچارج مفتی نور اللہ یوسف زئی کہتے ہیں کہ حج ایک مقدس سفر ہے اور بڑی مرادوں کے بعد زندگی میں یہ خاص موقعہ ملتا ہے ۔یہاں پر حج کمیٹی کے ذریعہ انتظام تو کیاگیا ہے لیکن ریلوے کے ذریعہ جو بد نظمی کی گئی ہے اسے دیکھ کر اچھا نہیں لگا۔ لوگ ریلوے کو پیسہ دینا چاہتے ہیں بس اسپیشل کوچ چاہتے ہیں لیکن ریلورے نے کوئی انتظام نہیں کیا۔حالانکہ اسی ریلوے کے ذریعہ پچھلے سالوں میں عازمین حج کے لئے اسپیشل کوچ لگائے جاتے رہے ہیں ۔اب بھی وقت ہے اگر ریلوے کے ذریعہ عازمین حج کے لئے خصوصی کوچ کا اتنظام کردیا جاتا ہے تو عازمین حج کو بڑی راحت ملے گی۔

    Bhutan Food Crisis: سری لنکا۔پاکستان کے بعد اب اس ملک میں کھانے۔پینے کی قلت، ہے برا حال

    اس سلسلہ میں جب نیوز ایٹین اردو نے بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود سے بات کی تو انہوں نے بتایا کو بھوپال ڈی آر ایم سے بات کرنے کے علاوہ انہیں پنجاب میل ٹرین میں اسپیشل کوچ لگانے کو لیکر خط بھی لکھا تھا ۔عازمین کا سفر شروع ہوگیا لیکن ریلوے کے ذریعہ ابتک کوئی انتظام نہیں کیاگیا۔یہاں مجھے اس بات کا بھی افسوس ہے کہ مدھیہ پردیش سے پہلے عازمین حج کی راست پرواز ہوتی تھی مگر اس بار وزیر برائے شہری ہوا بازی جیوترا دتیہ سندھیا کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہوتے ہوئے بھی ایم پی کے عازمین  حج کے لئے صوبہ میں ایک بھی امبارکیشن پوائنٹ نہیں بنایا گیا ہے۔ حکومت جو سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرتی ہے تو اس جانب توجہ دیتی تو آج عازمین حج کو ٹکٹ کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے کو مجبور نہ ہونا پڑتا ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: