Hajj 2022: قرعہ میں نام آنے کے بعد بھی مدھیہ پردیش کے سو سے زیادہ عازمین نے نہیں جمع کئے پاسپورٹ، جانئے کیوں
Hajj 2022: قرعہ میں نام آنے کے بعد بھی مدھیہ پردیش کے سو سے زیادہ عازمین نے نہیں جمع کئے پاسپورٹ، جانئے کیوں
Bhopal News: کعبۃ اللہ کی زیارت ہر مومن کا خواب ہوتا ہے ۔ سفر حج کے لئے لوگ عمر بھر اپنی محنت کی پائی پائی کو جمع کرتے ہیں تاکہ مقدس سفر کو آسان بنایا جا سکے ، لیکن حج دوہزار بائیس کے لئے قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مالی مشکلات کے سبب مدھیہ پردیش کے عازمین حج کے ذریعہ نام واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
بھوپال : کعبۃ اللہ کی زیارت ہر مومن کا خواب ہوتا ہے ۔ سفر حج کے لئے لوگ عمر بھر اپنی محنت کی پائی پائی کو جمع کرتے ہیں تاکہ مقدس سفر کو آسان بنایا جا سکے ، لیکن حج دوہزار بائیس کے لئے قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مالی مشکلات کے سبب مدھیہ پردیش کے عازمین حج کے ذریعہ نام واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ قرعہ میں نام آنے کے بعد پہلے انیس عازمین حج نے مالی مشکلات کے سبب اپنے فارم کو کینسل کیا تھا اور اب ایک سو سترہ عازمین حج نے مالی مشکلات کے سبب مقررہ وقت تک حج کمیٹی کو اپنا پاسپورٹ جمع نہیں کیا ہے ۔ حج کمیٹی کے ذریعہ قرعہ کے ذریعہ منتخب عازمین حج کے ذریعہ مقررہ وقت تک پاسپورٹ اور سفر حج کی رقم جمع نہیں کئے جانے سے ویٹنگ لسٹ کے عازمین حج کی راہ آسان ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ حج دوہزار بائیس کے لئے مدھیہ پردیش سے تین ہزار چارسو سترہ عازمین حج نے درخواست کی تھی ۔ مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ مدھیہ پردیش کو سترہ سو اسی عازمین حج کا کوٹہ الاٹ کیا گیا تھا ۔ حج کمیٹی کے ذریعہ مقررہ کوٹہ میں سی محرم کے بغیر سفر حج پر جانے والی سولہ خواتین کے نام کو ریزرو کیٹگری کے زمرے سے علیحدہ کرنے کے بعد سترہ سو چونسٹھ عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی کی گئی تھی ۔
مگر قرعہ اندازی کے چند دن بعد ہی پہلے انیس عازمین حج نے مالی مشکلات کے سفر اپنا سفر منسوخ کردیا گیا۔ حج کمیٹی کے ذریعہ سترہ سو تیس عازمین حج سے پاسپورٹ جمع کرنے کی درخواست کی گئی تھی مگر اس میں سے بھی سے سولہ سو تیرہ عازمین حج نے ہی پاسپورٹ جمع کئے ہیں ۔
مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری سید شاکر علی جعفری نے خاص ملاقات میں بتایا کہ سترہ سو تیس لوگوں کو پاسپورٹ جمع کرنا تھا مگر ہمارے پاس سولہ سو تیرہ عازمین حج کے ہی پاسپورٹ آئے، جنہیں ہم لوگوں نے مرکزی حج کمیٹی کو جمع کردیا ہے ۔ ایک دو روز میں ویٹنگ لسٹ جاری ہو جائے گی اور جو لوگ ویٹنگ لسٹ میں ہوں گے ان کے مرحلے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا ۔
اس کے علاوہ وہ عازمین حج جنہیں سفر حج پر جانے کا موقعہ ملا ہے ان سے گزارش ہے کہ وہ کورونا ویکسی نیشن کو لیکر سعودی حکومت کی گائیڈ لائن کو پڑھیں اور اپنے ویکسینیشن کو مکمل کروانے کے ساتھ اپنے پاسپورٹ کو بھی ویکسین سے لنک کرلیں تاکہ انہیں سفر حج میں کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔