உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hajj 2022: مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو ریلوے کے اسپیشل کوچ سے ممبئی امبارکیشن بھیجنے کی تیاری

    Hajj 2022: مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو ریلوے کے اسپیشل کوچ سے ممبئی امبارکیشن بھیجنے کی تیاری

    Hajj 2022: مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو ریلوے کے اسپیشل کوچ سے ممبئی امبارکیشن بھیجنے کی تیاری

    Hajj 2022: حج 2022 کے لئے مدھیہ پردیش کے عازمین حج کی پرواز کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے۔ ایم پی کے عازمین حج کی پہلی پرواز ممبئی سے پچیس جون کو روانہ ہوگی ۔

    • Share this:
    بھوپال : حج 2022 کے لئے مدھیہ پردیش کے عازمین حج کی پرواز کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے۔ ایم پی کے عازمین حج کی پہلی پرواز ممبئی سے پچیس جون کو روانہ ہوگی ۔ عازمین حج کو مدھیہ پردیش سے ممبئی جانے کے لئے مدھیہ پردش اسٹیٹ حج کمیٹی نے محکمہ ریلوے سے صوبہ کے سبھی اضلاع کے ساتھ راجدھانی بھوپال سے گزرنے والی ٹرینوں میں عازمین حج کے لئے اسپیشل کوچ لگا نے کے لئے بھی درخواست کی ہے ۔

    واضح رہے کہ حج دوہزار بائیس کے لئے مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے مدھیہ پردیش کے عازمین حج کے لئے ریاست میں کوئی امبارکیشن پوائنٹ نہیں بنایا گیا ہے۔ حالانکہ مدھیہ پردیش کے بھوپال اور اندور سے عازمین حج کی راست پرواز سابقہ سالوں میں ہوتی رہی ہے ۔ امسال مدھیہ پردیش سے تین ہزار چار سو سترہ عازمین حج نے درخواست کی تھی جس کے لئے مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ سترہ سو اسی عازمین حج کا کوٹہ مدھیہ پردیش کو دیاگیا تھا ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: ادب کے میدان میں پرواز کیلئے ملا نیا آسمان، تلاش جوہر پروگرام کے تحت ادبی سلسلہ شروع


    بعد میں مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کو ایڈیشنل کوٹہ ملنے کے سب اب مدھیہ پردیش سے جانے والے عازمین حج کا کوٹہ بڑھ کر دوہزار تینتس عازمین حج کا ہوگیا ہے۔ چونکہ مدھیہ پردیش میں عازمین حج کی پرواز کےلئے کوئی امبارکیشن پوائنٹ نہیں ہے اور عازمین حج کو ممبئی سے راست پرواز سے روانہ ہے ، ایسے میں اسٹیٹ حج کمیٹی نے عازمین حج کو ریلوے کے اسپیشل کوچ سے مدھیہ پردیش سے ممبئی بھیجنے ک تیاری کی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: تعلیم حاصل کرنے بھوپال جا رہے مدرسہ کے 10 بچوں کو چائلڈ ویلفیئر سینٹر بھیج دیا گیا


    مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری سید شاکر علی جعفری نے نیوز18 اردو کو خاص ملاقات میں بتایا کہ عازمین حج کو مشکلات سے بچانے کے لئے ریلوے کو خط لکھ کر صوبہ کے تمام اضلاع میں عازمین حج کو ریزیرویشن دینے کے ساتھ بڑے شہروں میں اسپیشل کوچ لگانے کی گزارش کی گئی ہے۔ اس تعلق سے مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے ساتھ محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود کے وزیر رام کھلاون پٹیل کے ذریعہ بھی ریلوے کو خط لکھا گیا ہے ۔

    سفرحج میں عازمین کو مشکلات پیش نہ آئیں اس کے لئے حج کمیٹی مسلسل کوشاں ہے۔ اسی کے ساتھ عازمین حج کے رشتہ داروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے عازمین حج کو اپنے شہر سے ہی روانہ کریں اور ممبئی امبارکیشن پوائنٹ پر بھیڑ نہ کریں۔ ہمیں کووڈ ضابطہ کا خیال رکھتے ہوئے کام کرنا ہے۔ ممبئی امبارکیشن پوائنٹ میں اتنی جگہ نہیں ہے کہ عازمین حج کے علاوہ ان کے رشتہ داروں کو جگہ دی جاسکے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: