உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hajj 2022: مدھیہ پردیش کے عازمین حج کا پہلا قافلہ مقدس سفر کے لئے روانہ

    Hajj 2022: مدھیہ پردیش کے عازمین حج کا پہلا قافلہ مقدس سفر کے لئے روانہ

    Hajj 2022: مدھیہ پردیش کے عازمین حج کا پہلا قافلہ مقدس سفر کے لئے روانہ

    Madhya Pradesh Hajj Pilgrims : حج 2022 کے لئے مدھیہ پردیش کے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوگیا ہے۔ ایم پی کے عازمین حج کے پہلے قافلہ میں چار سو آٹھ عازمین حج اور دو خادم الحجاج کو روانہ کیا گیا ہے۔ ایم پی کے عازمین حج کی مقدس سفر کے لئے روانگی ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے کی گئی ہے ۔

    • Share this:
    بھوپال : حج 2022 کے لئے مدھیہ پردیش کے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوگیا ہے۔ ایم پی کے عازمین حج کے پہلے قافلہ میں چار سو آٹھ عازمین حج اور دو خادم  الحجاج کو روانہ کیا گیا ہے۔ ایم پی کے عازمین حج کی مقدس سفر کے لئے روانگی ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے کی گئی ہے ۔ عازمین حج کی سہولیات کے لئے بھوپال کے ساتھ ممبئی امبارکیشن پوائٹ پر بھی اسٹاف کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ تاکہ عازمین حج کو مقدس سفر میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ایم پی کے عازمین حج کا دوسرا قافلہ کل صبح ساڑھے پانچ بجے ممبئی سے جدہ کے لئے پرواز کرے گا۔ دوسرے قافلے کے بھی سبھی عازمین حج مدھیہ پردیش سے ممبئی حج ہاؤس پہنچ چکے ہیں ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: سفر Hajj میں مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو مشکلات کا سامنا، ریلوے کے ذریعہ اسپیشل کوچ کا نہیں کیاگیا انتظام


    واضح رہے کہ حج 2022 کے لئے مدھہ پردیش سے تین ہزار چار سو سترہ عازمین حج نے درخواست کی تھے ، جس کے لئے مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے مدھیہ پردیش کو سترہ سو اسی عازمین حج کا کوٹہ الاٹ کیا گیا تھا۔ لیکن ایڈیشنل کوٹہ ملنے کے بعد مدھیہ پردیش کے عازمین حج کی تعداد بڑھ کر بائیس سو تک پہنچ گئی ہے ۔ کورونا کے سبب سال دوہزار بیس اور اکیس میں ہندستان کے عازمین حج مقدس سفر پر روانہ نہیں ہوسکے تھے ۔

    دوہزار بائیس میں حالات سازگار ہونے کے بعد ہندستان کے عازمین حج کو بھی مقدس سفر کرنے کی سوغات تو ملی ہے لیکن اس مقدس سفر میں مدھیہ پردیش جہاں پہلے بھوپال اور اندور دو امبارکیشن پوائٹ ہوا کرتے تھے اور یہاں کے عاززمین حج راست پرواز کے ذریعہ مقدس سفر پر روانہ ہوتے تھے امسال حج کے سفر کے لئے ایم پی میں ایک بھی امبارکیشن پوائنٹ نہیں بنایا گیا جس کے سبب ایم پی کے عازمین حج کو ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے مقدس سفر کے لئے روانہ ہونا پڑرہا ہے۔

    مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری سید شاکر علی جعفری نے نیوز 18 کو بتایا کہ مشا اللہ مقدس سفر کے لئے ایم پی کے عازمین حج کی پہلی پرواز ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوگئی ہے ۔ ایم پی کے عازمین حج کی پہلی پرواز میں چار سو آٹھ عازمین اور دو خادم الحجاج کو روانہ کیاگیا ہے۔ عازمین حج کے ساتھ خادم الحجاج کو اس لئے روانہ کیا گیا ہے ۔ تاکہ عازمین حج کومشکلات سے بچایاجا سکے ۔ ایم پی کے عازمین حج کی دوسری پرواز کل یعنی چھبیس جون کی صبح ساڑھے پانچ بجے ممبئی سے جدہ کے لئے روانہ ہوگی ۔ دوسری پرواز کے عازمین حج بھی ممبئی پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے ممبئی حج ہاؤس میں اپنی رپورٹنگ درج کروادی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: قربانی پر پابندی کی خبر سے مسلم تنظیموں میں شدید ناراضگی، جانئے کیا سچ میں لگی ہے پابندی؟


    مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو مقدس سفر پر روانہ کرنے کے لئے بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود بھی ممبئی امبارکیشن پوائنٹ پہنچے ہیں ۔ نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے عارف مسعود نے بتایا کہ مدھیہ پردیش سے ممبئی سفر کے دوران عازمین حج کو بہت سی مشکلات سے گزرنا پڑرہا ہے۔ ان کی کوشش ہوگی کہ آئندہ سال مدھیہ پردیش کے عازمین حج کی راست پرواز مدھیہ پردیش کے بھوپال اور اندور سے راست طور پر ہو تاکہ عازمین حج کو مشکلات سے بچایا جا سکے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ سبھی عازمین  حج کے حج کو قبول فرمائے۔ عازمین حج سے بھی ملک میں اتحاد و اتفاق اور خوشحالی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے ۔

    وہیں مقدس سفر پر روانہ ہونے والے محمد سہیل قریشی نے نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔ سہیل قریشی کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ کورونا کی وبا سے مقدس سفر پر جانے کی جو پابندی لگی تھی، وہ ختم ہوئی اور اس نے ہمیں اپنے گھر کے دیدار کے لئے منتخب کیا ہے۔ بس اللہ سے یہی دعا ہے کہ ہمارے ملک ہندستان کو امن کا گہوارہ بنا دے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: