Hajj 2023: مدھیہ پردیش حکومت نے خادم الحجاج کیلئے جاری نہیں کیا بجٹ، عازمین اور مسلم تنظیموں میں ناراضگی
Hajj 2023: مدھیہ پردیش حکومت نے خادم الحجاج کیلئے جاری نہیں کیا بجٹ، عازمین اور مسلم تنظیموں میں ناراضگی
Hajj 2023: حج 2023 کے لئے ملک کے عازمین حج کی پرواز 21 مئی سے شروع ہوگی اور مدھیہ پردیش کے عازمین حج کی پرواز چار جون سے متوقع ہے، لیکن شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ بجٹ جاری نہیں کئے جانے سے خادم الحجاج کو سفر حج پر بھیجنے کا معاملہ التوا میں پڑ ہوا ہے ۔
بھوپال : حج 2023 کے لئے ملک کے عازمین حج کی پرواز 21 مئی سے شروع ہوگی اور مدھیہ پردیش کے عازمین حج کی پرواز چار جون سے متوقع ہے، لیکن شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ بجٹ جاری نہیں کئے جانے سے خادم الحجاج کو سفر حج پر بھیجنے کا معاملہ التوا میں پڑ ہوا ہے ۔ خادم الحجاج بھیجنے کے معاملے کو لے کر آل انڈیا حج ویلفیئر سو سائٹی اور دوسری تنظیموں کے ذریعہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو کئی بار میمورنڈم پیش کیا جا چکا ہے اور اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ بھی اس تعلق سے کئی بار محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کو خط لکھا جا چکا ہے، لیکن ان سب کے باوجود نتیجہ اب تک صفر ہی ہے۔ شیوراج سنگھ حکومت کی عدم توجہی سے نہ صرف عازمین حج بلکہ مسلم تنظیمیں بھی سخت ناراض ہیں۔
آل انڈیا حج ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد توفیق نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 21 مئی یعنی کل سے ملک سے عازمین حج مقدس سفر کے لئے پرواز کریں گے۔ اگر مرکزی حج کمیٹی نے حج فلائٹ شیڈیول میں تبدیلی نہیں کی ہوتی تو اکیس مئی سے ایم پی کے عازمین حج کی بھی پرواز ہوتی ۔ لیکن افسوس ہے کہ حج کمیٹی کے ذریعہ متعدد بار لیٹر بھیجنے کے بعد بھی تک شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ خادم الحجاج کو لیکر بجٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہاں ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ خادم الحجاج کو بھیجنے میں جو مصارف آتے ہیں اس میں سے نصف مرکزی حج کمیٹی ادا کرتی ہے اور نصف حصہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو صوبائی حکومت بجٹ کے طور پر ادا کرتی ہے۔ مرکزی حج کمیٹی خادم الحجاج کو لیکر اپنا بجٹ مدھیہ پردیش کو جاری کر چکی ہے لیکن اسٹیٹ حج کمیٹی کو شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ آج تاریخ تک بجٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اگر حکومت بجٹ جاری نہیں کرتی ہے تو بتادے، عازمین حج کچھ رقم جمع کرکے خادم الحجاج کو اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ خدا نہ کرے اگر وہاں پر سفر حج کے دوران کوئی حادثہ ہوجاتا ہے تو ہمارے عازمین حج کس سے رابطہ کریں گے۔
وہیں سماجی کارکن محمد شاہد کہتے ہیں کہ بتایا جارہا کہ سابقہ سالوں میں خادم الحجاج کے نام پر کچھ لوگ غلط طریقے سے گئے تھے۔ہم اس سلسلہ میں یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اگر کچھ لوگ غلط طریقے سے گئے تھے اور حکومت کے پاس اس کی رپورٹ ہے تو حکومت کو چاہئے کہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرے اور اس رقم کو واپس لے، لیکن خادم الحجاج کو بھیجنے کا سلسلہ تو نہ بند کرے۔
اس تعلق سے جب مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے انچارج سکریٹری مسعود اختر صدیقی سے نیوز 18 اردو نے بات کی تو انہوں نے کہا کہ خادم الحجاج کو بھیجنے کو لیکر حج کمیٹی سنجیدہ ہے اور اس تعلق سے حکومت کے محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود کو خط لکھا جا چکا ہے ۔ جیسے ہی وہاں سے بجٹ جاری ہوتا ہے خادم الحجاج کو عازمین حج کے ساتھ مقدس سفر پر بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی جائے گی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔