مدھیہ پردیش: خادم الحجاج کو مقدس سفر پر بھیجنے کی راہ ہموار، پہلی مرتبہ ایک خاتون کو بھی اس کٹیگری میں بھیجا جائے گا
مدھیہ پردیش: خادم الحجاج کو مقدس سفر پر بھیجنے کی راہ ہموار، پہلی مرتبہ ایک خاتون کو بھیجا جائے گا
Madhya Pradesh News: نیوز 18 اردو کی خبر کے بعد محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے جہاں خادم الحجاج کو مقدس سفر پر بھیجنے کے لئے بجٹ کا بڑا حصہ جاری کردیا ہے ۔ وہیں ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی نے بھی محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے ذریعہ بجٹ جاری ہوتے ہی ایم پی سے عازمین حج کی خدمت کے لئے کے میٹنگ کرکے اٹھارہ خادم الحجاج کا سلیکشن کرلیا ہے۔
بھوپال : نیوز 18 اردو کی خبر کے بعد مدھیہ پردیش سے خادم الحجاج کو مقدس سفر پر بھیجنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ نیوز 18 اردو کی خبر کے بعد محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے جہاں خادم الحجاج کو مقدس سفر پر بھیجنے کے لئے بجٹ کا بڑا حصہ جاری کردیا ہے ۔ وہیں ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی نے بھی محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے ذریعہ بجٹ جاری ہوتے ہی ایم پی سے عازمین حج کی خدمت کے لئے کے میٹنگ کرکے اٹھارہ خادم الحجاج کا سلیکشن کرلیا ہے۔ ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ جہاں اٹھارہ خادم الحجاج کا سلیکشن کیا گیا ہے تو وہیں پانچ خادم الحجاج کی ویٹنگ لسٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ پہلی بار خادم الحجاج کے زمرے سے خاتون کو بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن و مدھیہ پردیش اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر صنوبر پٹیل نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ سرکار عازمین حج کو لیکر بہت سنجیدہ ہے۔ صوبہ کے عازمین حج بھوپال اور اندور امبارکیشن پوائنٹ سے مقدس سفر کے لئے روانہ ہونگے ۔ دونوں امبارکیشن پوائنٹ پر پولیس حکام، ایئر پورٹ اٹھارٹی اور دیگر عملے کے ساتھ تیاریوں کو لیکر بات چیت ہوچکی ہے۔ آج حج کمیٹی کے اراکین کے ساتھ اٹھارہ خادم الحجاج کے نام کو فائنل کیا گیا ہے، جن عازمین حج کا سلیکشن کیا گیا ہے، ان میں مرزا جاوید بھوپال، ہما سید اندور، سلمان قریشی بھوپال ،محمد وسیم،بھوپال،محمد ابرار خان بھوپال،حیات خان دیواس،خالد انور ہوشنگ آباد نرمدا پورم، محمد ارشاد شہڈول، میر زبیر علی بھوپال،محمد ہدایت اللہ کھرگون، محمد رضوان بھوپال، محمد خالق اشوک نگر،محمد عارف شہڈول، غلام ربانی اجین، عظیم انصاری گوالیار، محمد سہیل رتلام، شکیل الدین مندسور اور افضل خان دیواس کے نام شامل ہیں۔ جبکہ ویٹنگ لسٹ میں اسلم خان بھوپال،عمران بیگ بھوپال، نفیس خان دیواس، صادق خان بڑوانی اور شائستہ جبیں صدیقی شہڈول کے نام قابل ذکر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے خواتین کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے اندور سے ہما قریشی کو خادم الحجاج کے بطور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر کسی وجہ سے ہماری یہ بہن نہیں جاسکیں تو ویٹنگ لسٹ میں شائستہ جبیں صدیقی کا نام رکھا گیا ہے۔ ہمارا مقصد عازمین حج کی خدمت ہے اور بہترین انداز میں شیوراج سنگھ کی قیادت میں حج کمیٹی کام کر رہی ہے۔ یہ تو وہ لوگ ہیں جن کے پیروں سے زمین کھسک رہی ہے تو عازمین حج کو ڈھال بناکر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں اور انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔
جب ڈاکٹر صنوبر پٹیل سے عازمین حج کے امبارکیشن پوائنٹ کے کرایہ میں بڑے فرق کے تعلق سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس کے تعلق سے بھی ہمارے سنجیدہ وزیر اعلی نے بہت کوشش کی۔ دہلی میں بھی افسران سے اعلی سطح پر بات ہوئی ۔ ملک کے بائیس امبارکیشن پوائنٹ سے عازمین حج جارہے ہیں جس میں سے ممبئی ،حیدر آباد اور بنگلور سے جانے والے عازمین حج کا کرایہ تین لاکھ دو ہزار ، تین لاکھ چار ہزار اور تین لاکھ پانچ ہزار ہے۔ اور یہاں سےعازمین حج کو سعودی ایر لائن لے جارہی ہے۔
جب ان سے ایم پی کے عازمین حج کو ممبئی امبارکیشن سے لے جانے کی بات ہوئی تو انہوں نے کہاکہ جن عازمین حج کو ہم لے جارہے ہیں ہم نے ان کے کرایہ میں جی ایس ٹی نہیں جوڑا تھا۔ہمارا پہلے سے بہت گھاٹا ہے ۔ جن کا ہم نے ٹینڈر لیا ہے انہیں تو لے جائیں گے لیکن دوسرے امبارکیشن کے عازمین حج کو نہیں لے جاسکیں گے۔ یہ ہمارے نہیں ایئرلائنس کے الفاظ ہیں۔ ہماری سطح پر عازمین حج کو کہیں بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔