Hajj 2023: مکہ رباط کے لئے ریاست بھوپال کے عازمین حج کا کیا گیا قرعہ
Hajj 2023: مکہ رباط کے لئے ریاست بھوپال کے عازمین حج کا کیا گیا قرعہ
Hajj 2023: بھوپال شاہی اوقاف کے سکریٹری آعظم ترمذی نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہ آج علمائے دین کی موجودگی میں مکہ رباط کے لئے دو سو عازمین حج کا قرعہ کیا گیا ہے۔ ریاست بھوپال سے امسال ایک ہزار اکہتر عازمین حج کا نام حج کمیٹی کی قرعہ اندازی میں منتخب کیا گیا تھا، اسی میں سے یہاں قرعہ کیا گیا ہے۔
بھوپال : نیوز18 اردو کی خبر اور بھوپال کی سماجی تنظیموں کے مسلسل احتجاج کے بعد شاہی اوقاف کے ذریعہ بالآخر مکہ رباط میں عازمین حج کے قیام کے لئے آج قرعہ کا انعقاد کیا گیا۔ بھوپال کی تاریخی موتی مسجد میں علمائے دین کی موجودگی میں مکہ رباط میں ریاست بھوپال کے ایک ہزار اکہتر عازمین حج کے بیچ سے دو سو عازمین حج کے قیام کے لئے قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا گیا۔ قرعہ اندازی میں عازمین حج کا نام آنے سے جہاں عازمین حج کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے تو وہیں مدینہ رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر کوئی واضح احکام شاہی اوقاف کی جانب سے نہیں ہونے پر عازمین حج میں مایوسی دکھائی دی ۔ حالانکہ شاہی اوقاف کے ذریعہ مدینہ رباط کے لئے عازمین حج سے فارم داخل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ تاکہ اسے عملی جامہ پہنایا جاسکے۔
بھوپال کے عازم حج محمد اکرم نے مکہ رباط میں قرعہ اندازی کے بعد منتخب ہونے پر نیوز 18 اردو سے حاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے مکہ رباط کے لئے منتخب کرلیا ہے۔ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ حج پر جارہاہوں اور رباط کے لئے قرعہ اندازی میں نام آنے سے تقریبا چھپن ہزار فی حاجی کم ہوجائیں گے۔ اللہ ان بیگمات کو غریق رحمت کرے جنہوں نے ریاست بھوپال کے عازمین حج کے لئے مکہ اور مدینہ منورہ میں رباطیں تعمیر کیں تھی۔ رباط کے لئے قرعہ اندازی کے عمل میں تاخیر ہونے سے بہت مایوسی ہو رہی تھی مکہ رباط کا کام تو ہوگیا ہے لیکن مدینہ رباط کے لئے ابھی کچھ واضح نہیں کیا جارہا ہے۔ فارم داخل کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ وہیں بھوپال شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیگمات بھوپال کے ذریعہ جو صدقہ جاریہ کے طور پر رباطیں تعمیر کی گئی تھیں، اسی کا صدقہ جاریہ ہے کہ ریاست بھوپال کے عازمین حج کے لئے انتظام کیا گیا ہے۔ جن لوگوں کا قرعہ میں نام آیا ہے وہ بھی اللہ کا شکر ادا کریں اور جن کا نام نہیں آیا ہے انہیں بھی اسے مصلحت خداوندی سمجھتے ہوئے اس کی بارگاہ میں صبر و شکر کا مظاہرہ کرتے رہنا چاہئے۔ اسی کے ساتھ ہی تمام ہی عازمین حج سے کہنا چاہوں گا کہ روز آنہ پیدل چلنے کی عادت اپنے اندر ڈالیں۔ وہاں پر ارکان کی ادائیگی کے لئے بہت پیدل چلنا پڑتا ہے۔ دعاؤں کو یاد کریں اور اس طرح سے اس کی بارگاہ میں حاضر ہوں کہ جیسا اللہ چاہتا ہے۔
بھوپال شاہی اوقاف کے سکریٹری آعظم ترمذی نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہ آج علمائے دین کی موجودگی میں مکہ رباط کے لئے دو سو عازمین حج کا قرعہ کیا گیا ہے۔ ریاست بھوپال سے امسال ایک ہزار اکہتر عازمین حج کا نام حج کمیٹی کی قرعہ اندازی میں منتخب کیا گیا تھا، اسی میں سے یہاں قرعہ کیا گیا ہے۔
مدینہ رباط کے لئے عازمین حج سے فارم بھرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ حیت المکہ میں کچھ معاملہ چل رہا ہے جیسے ہی وہاں سے معاملہ کلیئر ہوتا ہے ان شا اللہ سبھی عازمین حج جوریاست بھوپال سے ہیں ان کا مدینہ رباط میں مفت قیام کا انتظام کیا جائے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔