உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رباط میں عازمین حج کے قیام کی غیر یقینی صورتحال برقرار، جمعیت علما نے سخت موقف کا کیا اظہار

    وہیں رباط میں عازمین  حج کے قیام کی غیر یقینی صورتحال پر نیوز ایٹین اردو کی خبر کے بعد مدھیہ پردیش جمعیت علما نے اپنے سخت موقف کا اظہار کیا ہے ۔

    وہیں رباط میں عازمین حج کے قیام کی غیر یقینی صورتحال پر نیوز ایٹین اردو کی خبر کے بعد مدھیہ پردیش جمعیت علما نے اپنے سخت موقف کا اظہار کیا ہے ۔

    رباط میں عازمین حج کے قیام کی غیر یقینی صورتحال پر نیوز ایٹین اردو کی خبر کے بعد سماجی تنظیموں نے عازمین حج کے حقوق کو لیکر جہاں اپنی تحریک تیز کردی ہے وہیں مدھیہ پردیش جمعیت علما نے اپنے سخت موقف کا اظہار کرتے ہوئے رباط میں عازمین حج کے قیام کی غیر یقینی صورتحال کے لئے شاہی اوقاف کے ناقص انتظام کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے شاہی اوقاف کے ٹرسٹی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

    • Share this:
    حج دوہزار بائیس Hajj 2022 کے لئے مدھیہ پردیش کے عازمین حج کی پرواز شروع ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں لیکن ریاست بھوپال کے عازمین حج کے لئے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں نوابین بھوپال کے ذریعہ تعمیر کی گئیں رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے ۔ رباط میں عازمین حج کے قیام کی غیر یقینی صورتحال پر نیوز ایٹین اردو کی خبر کے بعد سماجی تنظیموں نے عازمین حج کے حقوق کو لیکر جہاں اپنی تحریک تیز کردی ہے وہیں مدھیہ پردیش جمعیت علما نے اپنے سخت موقف کا اظہار کرتے ہوئے رباط میں عازمین حج کے قیام کی غیر یقینی صورتحال کے لئے شاہی اوقاف کے ناقص انتظام کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے شاہی اوقاف کے ٹرسٹی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وہیں اس معاملے کو لیکر مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے بھی اب سی جی آئی جدہ اور مرکزی حج کمیٹی کو خط لکھا ہے ۔
    مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج کے قیام کے لئے ریاست حیدر آباد،ٹونک ،میسور کی طرز پر بھوپال کے نوابین نے بھی اپنی ریاست کے عازمین حج کے قیام کے لئے مکہ اور مدینہ دونوں شہروں میں رباطیں قائم کی تھیں ۔ جن لوگوں کو رباط میں قیام کا موقعہ ملتا ہے انہیں سفر حج کے اخراجات میں کم از کم لاک کا فائیدہ ہوجاتا ہے ۔ امسال جبکہ سفر حج کے اخراجات میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے ایسے میں رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر غیر یقینی صورتحال سے عازمین حج کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔
    عازمین حج کے رباط میں قیام کو لیکرنیوز ایٹین اردو کی خبر پر سب سے پہلے بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے مرکزی حج کمیٹی،مرکزی وزارت برائے اقلیتی فلاح وبہبود اور سی جی آئی جدہ کو خط لکھا تھا مگر چھ دن بعد بھی اس سلسلہ میں ابھی کسی کا جواب عارف مسعود کو نہیں آیا ہے ۔ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کہتے ہیں کہ انہیں ایک ہفتے میں مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیاگیاتھا ہم ایک دن اور انتظار کرینگے اس کے بعد اپنی تحریک شروع کرینگے۔

    اس ملک میں کوئی بھی مسلم سفر حج پر نہیں جا سکے گا، جانئے کیا ہے وجہ
    وہیں رباط میں عازمین  حج کے قیام کی غیر یقینی صورتحال پر نیوز ایٹین اردو کی خبر کے بعد مدھیہ پردیش جمعیت علما نے اپنے سخت موقف کا اظہار کیا ہے ۔ مدھیہ پردیش جمعیت علما کے صدر حاجی محمد ہارون کہتے ہیں کہ حج کو شروع ہونے میں محض چند دن رہ گئے ہیں اور شاہی اوقاف کے ذمہ دارا غفلت میں سو رہے ہیں ۔ ابتک کی صورتحال بتاتی ہے کہ شاہی اوقاف کے ذمہ دارا ن نے وقت پر کام نہیں کیا ۔شاہی اوقاف کی ٹرسٹی ممبئی میں رہتی ہیں اور وہ سالوں تک بھوپال نہیں آتی ہیں انہوں نے ملازمین کے بھروسے انتظام چھوڑ رکھا ہے ۔ان سے کام نہیں سنبھل رہاہے تو انہیں ہٹا کو دوسرے کو ذمہ داری دی جانا چاہیے تاکہ عازمین حج کو مشکلات سے بچایا جا سکے
    وہیں شاہی اوقاف کے سکریٹری آعظم ترمذی کا کہنا ہے کہ شاہی اوقاف نے اپنی تیاری پوری کرلی ہے مگر رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر مرکزی حج کمیٹی ،سی جی آئی جدہ سے کوئی احکام نہیں ملنے کے سبب سبھی کام التوا میں پڑے ہیں ۔رباط کی غیر یقینی صورتحال کو لیکر شاہی اوقاف کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے ۔

    وہیں نیو ز ایٹین اردو کی خبر کے بعد اب مدھیہ پردیش حج کمیٹی بھی خواب غفلت سے بیدار ہوئی ہے ۔ ایم پی حج کمیٹی کے سکریٹری سید شاکر علی جعفری کا کہنا ہے کہ مکہ و مدینہ رباط میں عازمین حج کے قیام کو لے کر حج کمیٹی ،سی جی آئی جدہ اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی فلاح وبہبود کو خط لکھا جا چکا ہے ۔ جیسے ہی وہاں سے کوئی احکام آتا ہے اس پر فورا عمل کیا جائے گا۔

    گجرات: Aam Aadmi Party کا  گجرات کے تعلیمی نظام کو برباد کرنے کا الزام
    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حج دوہزار بائیس کے لئے مدھیہ پردیش سے تین ہزار چار سو سترہ عازمین حج نے درخواست کی تھی جسے میں سے انیس سو اکیانوے عازمین حج کا نام قرعہ کے ذریعہ منتخب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پچیس جون سے ایم پی کے عازمین حج کی پرواز شروع ہوسکتی ہے ۔ایسے میں رباط میں قیام کی غیر یقینی صورتحال سے عازمین حج کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: