உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شنکرآچاریہ نے جاری کیا ہنومان سے سائیں بابا کا پٹتے ہوئے پوسٹر

    بھوپال : سائیں بابا پر مسلسل حملہ کرنے والے شنکرآچاریہ سوامی سوروپانند نے جمعہ کو بھوپال میں ایک متنازع پوسٹر جاری کیا ہے۔ اس پوسٹر میں سائیں بابا کو ہنومان سے پٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      بھوپال : سائیں بابا پر مسلسل حملہ کرنے والے شنکرآچاریہ سوامی سوروپانند نے جمعہ کو بھوپال میں ایک متنازع پوسٹر جاری کیا ہے۔ اس پوسٹر میں سائیں بابا کو ہنومان سے پٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

      پوسٹر میں ہنومان ایک درخت لے کر سائیں بابا کا پیچھا کر رہے ہیں اور سائیں بابا ہنومان سے بچتے ہوئے پاکستان جانے کی بات کہہ رہے ہیں۔

      دارالحکومت میں اس پوسٹر کو جاری کرتے ہوئے سوروپانند نے سائیں مندروں کے پاس ہنومان مندر بنانے کی بات کہی اور ساتھ ہی وہ ایک بار پھر اپنے سائیں مخالف قدم کا دفاع کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سائیں کے خلاف نہیں ہیں ، بلکہ ان کے نام پر پھیلائی جارہی گمراہی کے خلاف ہیں۔

      سوروپانند نے کہا کہ ملک بھر میں لوگ سائیں بابا کے نام پر مندر اور ٹرسٹ بنا کر لوگوں کو گمراہ کر کے پیسے وصول کر رہے ہیں جو غلط ہے۔ انہی لوگوں سے بچانے کے لئے انہوں نے یہ مہم چلائی ہے۔

      تاہم وہ اس بات سے دکھی نظر آئے کہ وہ اپنی اس مہم میں بالکل اکیلے پڑ گئے ہیں۔ سوروپانند نے اس معاملہ پر کہا کہ ان کی طرح باقی مذہب گرو کو بھی آگے آکر اس مہم کی حمایت کرنی چاہئے۔

      First published: