اپنا ضلع منتخب کریں۔

    CM ہیمنت کی مرکز کو وارننگ، کہا : بقایہ نہیں ملا تو جھارکھنڈ سے باہر نہیں جائے گا کوئلہ

    Jharkhand News: وزیر اعلی ہیمنت سورین نے ایوان میں کوئلہ کمپنیوں پر 1.36 لاکھ کروڑ روپے کے بقایہ ہونے کی بات کہتے ہوئے سرکار کے ذریعہ اس کی وصولی کو یقینی بنانے کیلئے پہل کرنے کی بات کہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جھارکھنڈ سرکار کا یہ پیسہ کوئلہ کمپنیاں نہیں دیں گی ، تو کوئلہ ڈھلائی پر تالا لگ جائے گا ۔

    • Share this:
      رانچی : جھارکھنڈ سرکار نے کوئلہ کے بقایہ کو لے کر مرکزی حکومت اور کوئلہ کمپنیوں پر حملہ بولا ہے ۔ وزیر اعلی ہیمنت سورین  (Hemant Soren)  نے ایوان میں کوئلہ کمپنیوں پر 1.36 لاکھ کروڑ روپے کے بقایہ  (Coal Payment Due)  ہونے کی بات کہتے ہوئے سرکار کے ذریعہ اس کی وصولی کو یقینی بنانے کیلئے پہل کرنے کی بات کہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جھارکھنڈ سرکار کا یہ پیسہ کوئلہ کمپنیاں نہیں دیں گی ، تو کوئلہ ڈھلائی پر تالا لگ جائے گا ۔

      یہ بھی پڑھئے : اداکارہ کرینہ کپور خان نے بریانی اور حلوے کو کیوں کہا BYE-BYE؟، ستانے لگا اس شخص کا ڈر!

      وزیرا علی ہیمنت سورن نے کہا کہ ڈی وی سی کے بہانے مرکزی سرکار نے آر بی آئی کے اسٹیٹ کنسولیٹیڈ فنڈ سے 3000 کروڑ روپے کاٹنے کا کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ کمپنیوں کے پاس ریاست کا 1.36 لاکھ کروڑ روپے کا بقایہ ہے ، اس کی ریاست کو ادائیگی کی جائے ۔ ایسا نہیں ہونے پر ہم کوئلہ ریاست سے باہر نہیں جانے دیں گے ، تالا لگا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ کمپنیوں سے ہر حال میں بقایہ لے کر رہیں گے ۔

      یہ بھی پڑھئے : رات کے تین بجے ٹوائلیٹ گئی خاتون، اچانک باہر نکل آیا بچے کا سر!

      وزیر اعلی ہیمنت سورن نے بتایا کہ انہوں نے مرکزی کوئلہ وزیر سے کہا تھا کہ ایک کروڑ تک کا ٹھیکہ مقامی لوگوں کو دینے کی اسکیم بنائی جائے ، اس کے بعد کمیٹی کی تشکیل ہوئی اور مقامی بے گھروں کو کنٹریکٹ دینے کی سفارش ہوئی ہے ۔ تاہم دیر شام تک ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر اعلی کے خطاب میں علاقائیت پر کوئی واضح اعلان نہیں ہونے پر سیاست شروع ہوگئی ہے ۔

      ایوان کے باہر برسراقتدار اور اپوزیشن کے ممبرن اسمبلی وزیر اعلی پر حملہ بولتے نظر آئے ۔ اپوزیشن کے تیوار جہاں تلخ تھے تو وہیں برسراقتدار جے ایم ایم ۔ کانگریس کے ممبران اسمبلی نرم ہی صحیح مگر کھتیان پر مبنی علاقائیت پر اپنی دلیل دینے میں مصروف رہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: