ہوم » نیوز » No Category

سوامی وویکا نند کی جینتی کے موقع پر مد ھیہ پردیش میں سوریہ نمسکار پروگرام کا اہتمام ، مسلم کوآرڈینیشن کمیٹی نے کی تنقید

بھوپال : سوامی وویکا نند کی جینتی کے موقع پر مد ھیہ پردیش کے تمام اضلاع میں سوریہ نمسکار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ بھوپال کے باب عالی گراؤنڈ میں بھی سوریہ نمسکار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ باب عالی گراؤنڈ میں منعقدہ پروگرام میں مد ھیہ پردیش کے وزیر برائے اسکولی ایجوکیشن پارس جین نے بھی شرکت کی ۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 12, 2016 10:05 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سوامی وویکا نند کی جینتی کے موقع پر مد ھیہ پردیش میں سوریہ نمسکار پروگرام کا اہتمام ، مسلم کوآرڈینیشن کمیٹی نے کی تنقید
بھوپال : سوامی وویکا نند کی جینتی کے موقع پر مد ھیہ پردیش کے تمام اضلاع میں سوریہ نمسکار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ بھوپال کے باب عالی گراؤنڈ میں بھی سوریہ نمسکار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ باب عالی گراؤنڈ میں منعقدہ پروگرام میں مد ھیہ پردیش کے وزیر برائے اسکولی ایجوکیشن پارس جین نے بھی شرکت کی ۔

بھوپال : سوامی وویکا نند کی جینتی کے موقع پر مد ھیہ پردیش کے تمام اضلاع میں سوریہ نمسکار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ بھوپال کے باب عالی گراؤنڈ میں بھی سوریہ نمسکار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ باب عالی گراؤنڈ میں منعقدہ پروگرام میں مد ھیہ پردیش کے وزیر برائے اسکولی ایجوکیشن پارس جین نے بھی شرکت کی ۔


اس موقع پر پارس جین نے سوریہ نمسکار پروگرام میں شرکت کے لئے جہاں تمام کمیونٹی کے لوگوں سے درخواست کی، وہیں انہوں نے مسلم طبقے سے شرکت کے لئے نماز کا بھی حوالہ دیا۔ ادھر سوریہ نمسکار پروگرام کو مسلم کوآرڈینیشن کمیٹی نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


مسلم کوآرڈینیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایک جانب وزیر اعلی یہ اعلان کرتے رہے کہ سوریہ نمسکار میں سبھی کی شرکت لازمی نہیں ہے۔ سرکاری افسران مسلم اسکولوں پر سوریہ نمسکار پروگرام میں مسلم طلبہ کی شرکت کے لئے مسلسل دباؤ بناتے رہے ہیں۔


کوآرڈینیشن کمیٹی کے سکریٹری مسعود خان کا کہنا ہے کہ سرکاری مشینری کے دباؤ اور اسکول کی منظوری ختم ہونے کے خوف سے کچھ مسلم اسکولوں نے خاموشی سے اس میں شرکت کی ہے۔ کورآڈینیشن کمیٹی ایسے اسکولوں کا ڈاٹا تیارکر رہی ہے ۔ تاکہ اس معاملے کو لے کر عدالت سے رجوع کیا جا سکے ۔

First published: Jan 12, 2016 10:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading