والدین کی لاش کے ساتھ تین دن تک بھوکا پیاسا بھٹکتا رہا 18 ماہ کا بچہ، دل دہلا دینے والے واقعہ سے سب حیران

والدین کی لاش کے ساتھ تین دن تک بھوکا پیاسا بھٹکتا رہا 18 ماہ کا بچہ

والدین کی لاش کے ساتھ تین دن تک بھوکا پیاسا بھٹکتا رہا 18 ماہ کا بچہ

سونو عرف نور عالم کے گھر سے بدبو آنے لگی تو پڑوسیوں نے شبانہ کی والدہ کو اطلاع دی۔ گھر اندر سے بند تھا، اس لیے پولیس کو بھی موقع پر بلایا گیا۔ پولیس کی موجودگی میں کسی طرح دروازہ توڑ کر اندر گئے تو شوہر نور عالم کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Gwalior, India
  • Share this:
    گوالیار: شہر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ بند گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ بدبو آنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔ گھر میں موجود جوڑے کا ڈیڑھ سالہ بچہ 3 دن سے بھوکا پیاسا لاش کے قریب بھٹکتا رہا۔ گوالیار تھانہ پولیس موقع پر پہنچی تو ڈیڑھ سال کا بچہ بے ہوش پڑا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں لاشیں تقریباً 2 سے 3 دن پرانی ہیں۔ اہل خانہ نے واقعہ کی بڑی وجہ خاندانی نااتفاقی کو بتایا ہے۔

    معلومات کے مطابق مقتول سونو عرف نور عالم ہیئر سیلون میں کام کرتا تھا۔ اس کا اپنی بیوی شبانہ سے روزانہ جھگڑا ہوتا تھا۔ ان کی شادی 10 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جوڑے کا ڈیڑھ سالہ بچہ 2 سے 3 دن تک ماں کی لاش کے ساتھ کمرے میں پڑا رہا۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اسی وجہ سے وہ بیہوش ہوا ہوگا۔

    خواتین پہلوانوں کے جنسی ہراسانی کے الزام پر سپریم کورٹ میں دہلی پولیس نے کہا- 'رکن پارلیمان پر ایف آئی آر سے پہلے جانچ کی ضرورت'

    رشبھ پنت نے سڑک حادثہ کے بعد پہلی بار این سی اے میں دی دستک، مداحوں میں خوشی کی لہر، کب تک ہوگی واپسی؟

    بدبو آنے پر پڑوسیوں نے بلائی پولیس
    منگل کی شام جب سونو عرف نور عالم کے گھر سے بدبو آنے لگی تو پڑوسیوں نے شبانہ کی والدہ کو اطلاع دی۔ گھر اندر سے بند تھا، اس لیے پولیس کو بھی موقع پر بلایا گیا۔ پولیس کی موجودگی میں کسی طرح دروازہ توڑ کر اندر گئے تو شوہر نور عالم کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ اس کا مردہ جسم سخت تھا اور گلنے سڑنے کی وجہ سے رس رہا تھا۔ یہی حال دوسرے کمرے میں پھانسی کے پھندے سے لٹکی شبانہ کی لاش کا بھی تھا۔ پولیس نے لواحقین اور اہل علاقہ کی موجودگی میں نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی۔

    لاش کے پاس ہی بھٹکتا رہا معصوم
    نور عالم اور شبانہ کا ڈیڑھ سالہ بیٹا گھر میں بند تھا۔ معصوم تین دن تک بھوکا پیاسا اپنے والدین کی لاشوں کے پاس گھومتا رہا۔ پولیس اور پڑوسیوں نے دروازہ توڑا تو ننھا زاہد بلک بلک کر رونے لگا۔ اس کے گھر میں صرف ڈیڑھ سال کی معصوم بچی تھی۔ نور عالم کے دو اور بچے عید منانے اپنی دادی کے پاس گئے ہوئے تھے۔ نور عالم کی والدہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا کوئی کام نہیں کرتا اور اسمیک اور دوسرے نشے کرتا تھا۔ اسی وجہ سے گھر میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا۔ نشے کی حالت میں بیوی بچوں کے ساتھ بے دردی سے لڑتا رہتا تھا۔ پولیس فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: