ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : وندھیہ اور چمبل میں آندھی بارش سے بھاری تباہی ، محکمہ موسمیات نے دی اب یہ وارننگ

آندھی اور طوفانی بارش کا سب سے زیادہ اثر دتیا ، بھنڈ ، چھترپور اور مرینہ میں ہوا ہے ۔ جبکہ پنا ، ریوا ، ستنا اور سیدھی میں آسمان میں کالے بادل چھانے سے پورے علاقہ میں اندھیرا ہوگیا ہے ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : وندھیہ اور چمبل میں آندھی بارش سے بھاری تباہی ، محکمہ موسمیات نے دی اب یہ وارننگ
مدھیہ پردیش : وندھیہ اور چمبل میں آندھی بارش سے بھاری تباہی ، محکمہ موسمیات نے دی اب یہ وارننگ

مدھیہ پردیش میں کورونا کے قہر کے درمیان پہلے ٹڈیوں نے اور اب آندھی ، بارش اورطوفان نے بھاری تباہی مچائی ہے ۔ اچانک آئی آندھی اور طوفانی بارش سے سب سے زیادہ نقصان مدھیہ پردیش کے وندھیہ اور چمبل ڈیویزن میں ہوا ہے ۔  پنا ، سیدھی ، ریوا اور ستنا ضلع میں آندھی کے سبب پیڑ گرنے سے نہ صرف راستہ متاثر ہوا ہے ، بلکہ بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے ۔ آندھی کی شدت اتنی تیز تھی کہ اس سے نہ صرف فصلوں کو نقصان ہوا ہے ، بلکہ آندھی میں جگہ جگہ پیڑ گرنے کے ساتھ ٹاوراور ہورڈنگ  گرنے کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے الگ الگ واقعوں میں دس لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ چوبیس لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔


آندھی اور طوفانی بارش کا سب سے زیادہ اثر دتیا ، بھنڈ ، چھترپور اور مرینہ میں ہوا ہے ۔ جبکہ پنا ، ریوا ، ستنا اور سیدھی میں آسمان میں کالے بادل چھانے سے پورے علاقہ میں اندھیرا ہوگیا ہے ۔




محکمہ موسمیات نے جون کے پہلے ہفتہ تک مدھیہ پردیش کے وندھیہ ، چمبل ، گوالیار اور دوسرے حصوں میں ایسے حالات بنے رہنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔ ریوا ۔ ستنا ہائی وے پر جگہ جگہ آندھی سے پیڑ گرنے کے سبب نیشنل ہائی وے بند ہوگیا ہے ۔ محکمہ پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین ہائی وے پر گرے پیڑوں کو ہٹانے کا کام کر رہے ہیں ۔
First published: May 29, 2020 06:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading