رانچی: جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنےکے بعد سابق وزیراعلیٰ شیبو سورین کے صاحبزادے ہیمنت سورین کا وزیراعلیٰ بننا طے ہے۔ انتخابی نتائج آنےکے بعد انہوں نےاپنی پہلی پریس کانفرنس کی ۔ انہوں نےکہا کہ جھارکھنڈ میں آج سےنئے باب کا آغاز ہورہا ہے۔ کسی کی بھی امیدیں نہیں ٹوٹیں گی۔ انہوں نےکہا یہ جیت شیبوسورین کےآشیرواد اورلگن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نےبھروسہ ظاہرکرنےکےلئےاتحادیوں اورعوام کا شکریہ ادا کیا۔
ہیمنت سورین نےکہا کہ سونیا گاندھی، راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی کا شکریہ، گروجی لالوپرساد اورریاست میں ساتھ دے رہےسبھی لوگوں کا شکریہ۔ ہیمنت سورین نےکہا کہ لوگوں کےلئےخوشی کا دن، لیکن میرے لئےآج کا دن عزم لینےکا ہے، یہاں کے لوگوں کی امیدوں کوپورا کرنےکا۔ ہیمنت سورین نےکہا کہ کئی چیزیں واضح ہوچکی ہیں، کچھ باقی ہیں، ابھی تک کے رجحان سے جھارکھنڈ کےعوام نے جومینڈیٹ دیا ہے، اس کےلئےرائے دہندگان کا شکریہ۔
وہیں دوسری جانب موجودہ وزیراعلیٰ رگھورداس نےانتخابات کے نتائج کے رجحانات واضح ہونےکےباوجود کہا کہ نتائج ہمارے حق میں آئیں گے، میں حتمی نتائج کا انتظارکررہا ہوں۔ بی جے پی اکثریت حاصل کرے گی۔ انہوں نےکہا کہ ابھی تمام نتائج نہیں آئے ہیں، اب بھی جیت کا بھروسہ ہے۔ رگھورداس نےکہا کہ مینڈیٹ نے ہمیں منتخب کیا تھا، ہم نے ریاست کی ترقی کےلئےکام کیا۔ انہوں نےکہا کہ اگرریاست میں بی جے پی کی شکست ہوتی ہےتویہ میری شکست ہوگی، اس کی پوری ذمہ داری میری ہوگی۔ انہوں نےکہا کہ رجحانوں کا میں استقبال کرتا ہوں۔ نتیجے آنےکے بعد آپ سے پھرملاقات ہوگی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔