اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مدھیہ پردیش کے اسکولوں میں بھی Hijab پر لگے گی پابندی، کانگریس نے فیصلے کو بتایا افسوسناک

    انہوں نے کہا کہ  حجاجب پہننے پر اس ملک میں کوئی پابندی نہیں ہے ۔ مدھیہ پردیش میں بھی حجاب پہننے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن جو لوگ حجاب پہننا چاہتے ہیں وہ اپنے گھروں میں پہنیں، بازار میں پہنیں ، دیگر مقامات پر پہنیں لیکن تعلیمی اداروں میں جہاں یونیفارم طے کیا جاتا ہے, جہاں سبھی بچے اسکول یونیفارم پہنتے ہیں وہاں یوینیفارم ہی پہننا پڑے گا۔

    • Share this:
    Hijab Controversy: کرنا ٹک کے بعد مدھیہ پردیش کے اسکولوں میں بھی حجاب پر پابندی لگانے کا معاملہ سامنے آگیا ہے ۔مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اسکول تعلیم اندر سنگھ پرما ر نے اسکولوں میں حجاب پر پابندی لگانے کی بات کہی ہے ۔ وہیں وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار کے بیان کو کانگریس نے افسوسناک قرار دیا ہے ۔حجاب پر پابندی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد مدھیہ پردیش کی مسلم تنظیموں میں حکومت کے موقف سے سخت ناراضگی دیکھی جا رہی ہے ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اسکول تعلیم اندر سنگھ پرمار نے نیوز ایٹین اردو سے ایک خاص ملاقات میں کہا کہمدھیہ پردیش میں یونیفارم کی بات کر رہے ہیں۔ ہر اسکول کا اپنا ایک ڈریس ہے ۔ اسکول کا ڈریس پہن کر بچے اسکول آئیں ۔ اسکول ڈریس اسکول کی پہچان ہے۔

    اسکول یونیفارم ڈسپلن کی پہجان اور اسکول یونیفارم سے سمانتا کی پہچان ہوتی ہے اور مساوات کو اور مضبوط کرنے کے لئے اسکول یونیفارم لازمی ہے اور اسی کے بارے میں آج بات ہوئی ہے جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا اسکولوں میں بچیوں کو حجاب  پہن کر آنے کی اجازت ہوگی تو انہوں نے کہا کہ حجاب پہننے پر اس ملک میں کوئی پابندی نہیں ہ ۔ مدھیہ پردیش میں بھی حجاب پہننے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن جو لوگ حجاب پہننا چاہتے ہیں وہ اپنے گھروں میں پہنیں، بازار میں پہنیں ، دیگر مقامات پر پہنیں لیکن تعلیمی اداروں میں جہاں یونیفارم طے کیا جاتا ہے، جہاں سبھی بچے اسکول یونیفارم پہنتے ہیں وہاں یوینیفارم ہی پہننا پڑے گا۔
    وہیں مدھیہ پردیش کانگریس کے ایم ایل اے عارف مسعود نے وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار کے بیان کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ عارف مسعود کا کہنا ہے بچیاں کاورڈ اچھی لگتی ہیں ۔ جیسے میں اپنی بچی کو اچھے کپڑے پہنانا چاہتاہوں لیکن ایسے چاہتاہوں کہ اس کا جسم باہر نہ دکھائی دے۔ جیسامیں اپنی بیٹی کے لئے سوچتا ہوں اور میں چاہتاہوں کہ وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار کو بھی دوسروں کی بیٹیوں کے لئے ایسا سوچنا چاہیئے۔ جیسا کہ وہ تعلیم کی بات کر رہے ہیں تو میں بتادوں کہ ستر سال میں کسی تعلیمی ادارے میں حجاب سے تعلیمی نظام خراب نہیں ہوا ہے بلکہ تعلیم کے ماحول میں بہتری آئی ہے۔

    ایک دور ایسا بھی آیا کہ سب کو ماسک لگانا پڑا اور جب مالک کی مار پڑی تو پورے ملک نے ماسک لگایا ، مہربانی کرکے حجاب کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں اور بچیوں کو باوقار طریقے سے رہنے دیں اور تعلیم کے معیار پر فوکس کریں۔ مدھیہ پردیش میں سرکاری اسکولوں کی حالت کیا ہیں وہ گاؤں اور شہروں میں جاکر دیکھ لیں۔ میں ہر سطح پر اس کی مخالفت کروں گا اور کسی بھی حالت میں مدھیہ پردیش میں اس طرح کے فرمان کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: