உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ کی فلم دلوالے کے خلاف دھمکی آمیز پوسٹر، فلم کی نمائش پر جلا دیں گے ٹاکیز

    اندور : اندور میں شاہ رخ خان کی فلم دلوالے کو لے کر ایک متنازعہ پوسٹر سامنے آیا ہے۔ مین چوک پر ہند راشٹریہ سنگٹھن نام سے لگے پوسٹر میں 18 دسمبر کو 'ٹاکیز پھاڑو مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      اندور : اندور میں شاہ رخ خان کی فلم دلوالے کو لے کر ایک متنازعہ پوسٹر سامنے آیا ہے۔ مین چوک پر ہند راشٹریہ سنگٹھن نام سے لگے پوسٹر میں 18 دسمبر کو 'ٹاکیز پھاڑو مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔

      تنظیم کے کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ اندور میں فلم دلوالے کی نمائش نہیں ہونے دی جائے گی ۔ اگر فلم ریلیز کی جاتی ہے تو کارکنان ٹاکیز میں جا کر توڑ پھوڑ کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

      خیال رہے کہ اس تنظیم کے کارکنان 10 دسمبر سے شہر میں مختلف مقامات پر عوام سے شاہ رخ خان کی فلم نہیں دیکھنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا ہے کہ 'دلوالے فلم دیکھنے کے دوران ٹاکیز میں ہنگامہ ہوتا ہے یا پھر بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، تو اس کے لئے ناظرین خود ہی ذمہ دار ہوں گے۔

      علاوہ ازیں کارکنان تمام سینما گھروں میں جاکر انتظامیہ سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ اپنے یہاں شاہ رخ کی فلم کی نمائش نہ کریں۔ اس کے باوجود بھی 'دلوالے لگانے پر ٹاکیز میں توڑ پھوڑ کر کے فلم کی نمائش روکی جائے گی۔

      قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ نے گزشتہ دنوں ملک میں عدم برداشت کو لے کر ایک بیان دیا تھا۔ تنظیم کے کارکنان اسی بیان کی وجہ سے دلوالے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اگر شاہ رخ خان اپنے بیان کے لئے ملک سے معافی مانگ لیں گے ، تو وہ فلم کی مخالفت نہیں کریں گے۔

      First published: