உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھوپال حبیب گنج اسٹیشن کا نام بدلنے کو لیکر پھر شروع ہوئی سیاست

    Youtube Video

    ریلوے اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ بھوپال رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ نے حبیب گنج اسٹیشن کا نام بدل کر اٹل بہاری واجپئی جنکشن رکھنے کی نہ صرف تجویز پیش کی بلکہ اس معاملے کولیکر ریلوے کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی اور راجیہ سبھا میں بھی لے جانے کی بات کہی ہے۔

    • Share this:
    بھوپال کے حبیب گنج اسٹیشن کا نام بدل کر اٹل بہار واجپئی جنکشن رکھنے کی سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی تجویز پر سیاست شروع ہوگئی ہے۔ ریلوے اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ بھوپال رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ نے حبیب گنج اسٹیشن کا نام بدل کر اٹل بہاری واجپئی جنکشن رکھنے کی نہ صرف تجویز پیش کی بلکہ اس معاملے کولیکر ریلوے کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی اور راجیہ سبھا میں بھی لے جانے کی بات کہی ہے۔ وہیں مسلم تنظیموں نے سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی تجویزپر اپنی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کو حبیب میاں نے زمین دی تھی اس لئے ریلوے نے ان کے نام سے اسٹیشن کا نام حبیب گنج رکھا تھا۔ واضخ رہے کہ حبیب گنج اسٹیشن کا نام بدلنے کو لیکر مدھیہ پردیش بی جے پی کے سابق صدر پربھات جھا نے چھ ماہ قبل بھی پیروی کی تھی۔
    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انیس سو پانچ میں سو اسٹیشن کا قیام عمل میں آیا تھا۔ ابتدا میں اس کا نام شاہ پور اسٹیشن تھا۔ انیس سو انیاسی نے جب ریلوے نے اسٹیشن کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا تو اسے زمین کی ضرورت پڑی ۔ اسٹیشن کے آس پاس جو زمین تھی وہ بھوپال کے حبیب میاں کی زمین تھی ۔ ریلوے کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے حبیب میاں نے اپنی زمین ریلوے کو مفت دی تھی اور ریلوے نے ان کے اس تعاون پر اسٹیشن کا نام حبیب گنج رکھا تھا۔ اینس سو انیاسی سے اسٹیشن کا نام حبیب اسٹیشن ہی ہے ۔ مگر جنوری دوہزار بیس سے اسٹیشن کا نام بدلنے کو لیکر بی جےپی لیڈران کے بیان سامنے آتے رہتے ہیں۔
    بھوپال رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کہتی ہیں کہ نام بدلنے کا فیصلہ دہلی ہیڈ آفس سے ہوتا ہے ۔ میں یہاں سے ساری معلومات لیکر دہلی جا رہی ہوں ۔ اسٹینڈنگ کمیٹی میں اور راجیہ سبھا میں اسٹیشن کا نام بدلنے کی تجویز پیش کرونگی ۔اسٹیشن کا نام بدلا ہی جانا چاہیے ۔ اٹل بہاری واجپئی کا نام اور کام بہت بڑا ہے ۔اٹل جی کے نام سے اسٹیشن کا نام ہوگا تو بھوپال کا وقار بڑھے گا۔

    وہیں مدھیہ پردیش جمعیت علما کے صدر حاجی محمد ہارون کہتے ہیں کہ اٹل بہاری واجپئی کا نام واقعی بہت بڑا ہے اور بڑے لوگوں کے نام پر بڑا کام کیا جاتا ہے ۔دوسری بات یہ ہے کہ اسٹیشن کی جب توسیع کی جارہی تھی تو اس کی زمین بی جے پی کے کسی لیڈر نے ریلوے کو نہیں دی تھی بلکہ حبیب میاں نے اپنی ذاتی زمین ریلوے کو دی تھی ۔ حبیب میاں کی اسٹیشن کی تعمیر میں بڑی قربانی ہے۔ حبیب میاں کی قربانی کو دیکھتے ہوئے ریلوے نے انکے نام سے اسٹیشن کا نام حبیب گنج اسٹیشن رکھا تھا۔ جمعیت علما اس کی جو بھی قانونی لڑائی ہوگی اسے لڑے گی۔
    واضح رہے کہ سادھوی پرگویہ ٹھاکر اس سے قبل بھی اسلام نگر،ہلالی ڈیم اور لال گھاٹی کانام بدلنے کی بات کہہ چکی ہیں ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: