ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

میں مدھیہ پردیش میں ہی رہوں گا اور اپنی باقی زندگی یہیں گزاروں گا: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے کہا کہ وہ واضح کرنا چاہتے ہں کہ ان کی باقی کی زندگی بھی اسی ریاست میں کٹے گی اور وہ کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا ’’کیا وہ آرام کرنے کے لائق دکھتے ہیں''۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 07, 2021 11:09 PM IST
  • Share this:
میں مدھیہ پردیش میں ہی رہوں گا اور اپنی باقی زندگی یہیں گزاروں گا: کمل ناتھ
کمل ناتھ کی فائل فوٹو

بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے سیاست کے میدان میں ان کے نئے کردار کے سلسلے میں کی جارہی قیاس آرائیوں پر ایک طرح سے روک لگاتے ہوئے آج کہا کہ وہ اسی ریاست میں رہیں گے اور اپنی باقی زندگی یہیں بتائیں گے۔ ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ نے یہاں ریاستی کانگریس دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ اس موقع پر سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ ،سابق ریاستی صدر ارون یادو اور متعدد کانگریس عہدے دار بھی موجود تھے۔


کمل ناتھ نے کہا کہ وہ واضح کرنا چاہتے ہں کہ ان کی باقی کی زندگی بھی اسی ریاست میں کٹے گی اور وہ کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا ’’کیا وہ آرام کرنے کے لائق دکھتے ہیں۔‘‘ایک سے زیادہ عہدوں پر بنے رہنے سے متعلق سوالوں کے جواب میں کمل ناتھ نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی بھی عہدے کے لئے درخواست نہیں دی تھی۔ مرکزی قیادت نے جو رول طے کیا، وہ ذمہ داری ادا کی اور آگے کی ذمہ داری بھی مرکزی قیادت طے کرے گی۔


کمل ناتھ نے ای ٹینڈر گھپلہ، انکم ٹیکس چھاپوں کے بعد سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کی رپورٹ سے متعلق معاملوں سے سے جڑے سوالوں کے جواب میں کہا کہ وہ اس حق میں ہیں کہ سبھی معاملوں کی جانچ ہونی چاہئے، لیکن جانچ سیاسی نہ ہوکر منصفانہ ہو۔ سابق وزیراعلی نے کہا کہ انہوں نے اپنے 15 ماہ کے دور اقتدار کے دوران بدلے کے جذبے سے جانچ کرانے کا کام نہیں کیا۔ ان کی ترجیح ریاست کی تصویر بدلنے کی رہی۔


قومی دارالحکومت دہلی کے آس پاس ایک ماہ سے زیادہ وقت سے جاری کسان تحریک اور ملک اور مدھیہ پردیش کے سلسلے میں کسانوں اور زراعت کی حالت پر انہوں نے تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب ریاستی کانگریس ریاست کےکسانوں کو ان مسئلوں پر بیدار کرنے کےلئے مہم چلائےگی۔ انہوں نے کچھ وقت پہلے نافذ کئے گئے مرکزی زرعی قوانین کو کالا قانون بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے بارے میں ریاست (مدھیہ پردیش) کے کسانوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ہی ریاستی کانگریس مہم چلائے گی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 07, 2021 11:09 PM IST