உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھوپال بودھ دھام سے جاری کیا گیا Ramazan 2022 کیلئے افطار و سحر کا کلینڈر

    
مدھیہ پردیش سرودھرم سبھا کے جنرل سکریٹری شاکیہ پتر بھنتے ساگر نے جاری کیا رمضان کا کلینڈر

    مدھیہ پردیش سرودھرم سبھا کے جنرل سکریٹری شاکیہ پتر بھنتے ساگر نے جاری کیا رمضان کا کلینڈر

    Ramazan 2022: ہر سال کی طرح امسال بھ ماہ رمضان کی آمد کے موقعہ پر بھوپال بودھ دھام مندر سے ماہ رمضان کے لئے افطار و سحر کا کلینڈر جاری کیاگیاہے تاکہ مسلمان بھائی او ربہن کو مقدس مہینے میں اوقات افطار و سحر کو لیکر کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    • Share this:
    Ramazan 2022: ۔رحمتوں ، برکتوں اور گناہوں سے نجات کے مقدس مہینہ کا انتظار صرف مسلمانوں کو ہی نہیں رہتا ہے بلکہ گنگا جمنی تہذیب کے شہر بھوپال میں دوسرے برادران وطن کو بھی رہتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ماہ رمضان کی آمد آمد پر جہاں مشترکہ تہذیب کے روایتی پروگراموں کا انعقاد کثر ت سے ہونے لگتا ہے۔ وہیں ماہ رمضان میں اس مبارک مہینے کے تقدس میں برادران وطن کثرت سے افطار و سحر کا بھی اہتمام کرتے ہیں ۔ ہر سال کی طرح امسال بھ ماہ رمضان کی آمد کے موقعہ پر بھوپال بودھ دھام مندر سے ماہ رمضان کے لئے افطار و سحر کا کلینڈر جاری کیاگیاہے تاکہ مسلمان بھائی او ربہن کو مقدس مہینے میں اوقات افطار و سحر کو لیکر کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
    بھوپال بودھ بھومی کے نگراں اور مدھیہ پردیش سرو دھرم سد بھاؤنا منچ کے جنرل سکریٹری شاکیہ پتر بھنتے ساگر کہتے ہیں کہ ماہ رمضان مقدس مہینہ ہے اور اس مبارک مہینے میں پاک پروردگار اپنے بندوں پر اپنی خاص رحمتوں کا نازل کرتا ہے ۔ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے پڑوسی بھائی اور مقدس مہینے کا انتظار کرنے والوں کی سیوا کریں ۔ سیوا کرنے سے ایشور خوش ہوتا ہے اور سیوا میں جو نیکی ہے وہ کسی اور کام نہیں ہے ۔ سرو دھرم سدبھاؤنا منچ پہلے بھی رمضان کے مقدس مہینے میں کلینڈر جاری کرتا رہا ہے ۔ پچھلے دو رمضان کورونا کے سبب ہم لوگ پابندیوں میں گزارے تھے لیکن اس بار مالک کا کرم ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے ۔

    کوروناابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔ہمیں اپنی ساؤودھانی کے ساتھ عبادت بھی کرنا ہے ۔مسلم بھائیوں اور بہنوں کے لئے سرو دھرم سد بھاؤنا منچ کی جانب سے یہ کلنڈر جاری کیا گیا ہے تاکہ افطار اور سحری کے لئے جو وقت ہے اس پر روزہ رکھنے والے اپنا کام کر سکیں ۔ اس کلینڈر کو مسلم دھرم گروؤں کی نگرانی میں تیاری کیاگیا ہے۔ محمد صاحب کا جو سندیش ہے وہ صرف مسلمانوں کے لئے نہیں ہے بلکہ پوری انسانیت کے لئے ہے ۔اس لئے تو بیدی نے کہا ہے ۔
    عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارا تو نہیں
    صرف مسلم کا محمد پہ اجارا تو نہیں

    سرو دھرم سدبھاؤنا کی کوششیں صرف یہیں تک محدود نہیں ہیں بلکہ ہم لوگوں نے نیکی کی دیوار کے ساتھ بچوں کو مدفت دودھ مہیا کرنے کے لئے جنتا فریج بھی رکھا ہے جہاں سے ضرورتمند اپنے بچوں کے لئے مفت دودھ لے جاتے ہیں ۔

    عمران خان کے گھر زندہ مرغے جلا رہی ہیں بیوی بشریٰ، کیا کالے جادو سے بچے گی حکومت؟ پاس ہیں دو جن!


    اپنے فون کے چوری ہونے یا کھو جانے پر کیسے تلاش کریں اور ڈلیٹ کر سکتے ہیں ڈیٹا: یہاں جانیں طریقہ
    Published by:Sana Naeem
    First published: