ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

راحت بھری خبر! مدھیہ پردیش میں بلیک فنگس کے مریضوں کا ہوگا مفت علاج

وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے بلیک فنگس کے مریضوں کا مفت علاج کئے جانے کا اعلان کر کے بڑی راحت دی ہے۔

  • Share this:
راحت بھری خبر! مدھیہ پردیش میں بلیک فنگس کے مریضوں کا ہوگا مفت علاج
وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے بلیک فنگس کے مریضوں کا مفت علاج کئے جانے کا اعلان کر کے بڑی راحت دی ہے۔

مدھیہ پردیش میں کورونا قہر کے بیچ بلیک فنگس کی دستک نے حکومت کی نیند اژا دی ہے ۔ ریاست میں بلیک فنگس کے پچاس سے زیادہ مریضوں کی مختلف شہروں میں نشاندہی ہونے کے بعد حکومت نے سنجیدہ قد م اٹھاتے ہوئےجہاں کمیٹی کی تشکیل دیکر بیماری کے مختلف پہلوؤں پر کام کرنا شروع کیا ہے۔ وہیں وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے بلیک فنگس کے مریضوں کا مفت علاج کئے جانے کا اعلان کر کے بڑی راحت دی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں بلیک فنگس کے مریضوں کی نشاندہی دو ماہ قبل سب سے پہلے ممبئی کے سائن میں واقع بی ایم سی کےاسپتال میں ہوئی تھی ۔ یہ بیماری خاموش طریقے سے بڑھتی رہی اور ہماری حکومتیں ہاتھ پر ہاتھ دھرےبیٹھی رہیں ۔اب بلیک فنگس کی بیماری نہ صرف مہاراشٹر بلکہ گجرات اور مدھیہ پردیش میں بھی دستک دے چکی ہے ۔ راجدھانی بھوپال سمیت ریاست کے مختلف شہروں میں بلیک فنگس کے مریضوں کی نشاندہی ہونے کے بعد حکومت نے اس کے علاج کو لیکر قدم اٹھایا ہے ۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ کہتے ہیں کہ بلیک فنگس کی بیماری سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس بیماری کا علاج ممکن ہے ۔یہ ہمارا فرض ہے کہ بلیک فنگس کی بیماری جو کورونا کے قہر میں سامنے آئی ہی اس کا علاج کے لئے بھی پورا پروٹوکال جاری کیا جائے۔اس بیماری کی وجہ کیا ہے،علامت کیاہیں ،علاج کیا ہیں ،احتیاطی تدابیر کیا ہیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ علاج کے پروٹوکال کے تحت علاج کو یقینی بنائے جائے اور ایسے مریض جو بلیک فنگس کے سامنے آتے ہیں ان کے علاج میں ریاست کی حکومت نہ صرف پوری مدد کریگی بلکہ ان کا مفت علاج کرنے کی تمام تدبیر کریگی ۔


یہی نہیں راجدھانی بھوپال کے گاندھی میڈیکل کالج اور جبلپور میڈیکل کالج میں بلیک فنگس کے مریضوں کے علاج کےلئے علیحدہ سے میوکور مائیکوسس یونٹ قائم کرنے اور بلیک فنگس کے مریضوں کے لئے علیحدہ سے اسپتالوں میں آپریشن ٹھیئٹر قائم کرنے کا بھی حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔

بھوپال سے مہتاب عالم کی رپورٹ
Published by: Sana Naeem
First published: May 13, 2021 11:11 AM IST