உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلمانوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، بھوپال بنے ملک کی راجدھانی: بابو لال گور

    بھوپال۔ مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت کے وزیر داخلہ بابو لال گور نے دہشت گردی کے حوالے سے ایک بڑا بیان دیا ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بھوپال۔ مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت کے وزیر داخلہ بابو لال گور نے دہشت گردی کے حوالے سے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ بابو لال گور کا کہنا ہے کہ لوگ مسلمانوں کا تعلق دہشت گردی سے جوڑتے ہیں لیکن کوئی بھی مسلمان دہشت گرد نہیں ہے ۔ بابو لال گور کا کہنا ہے کہ بھوپال صوفیوں کی سر زمین ہے اور یہاں  ایسے لوگ ہیں جن کی موجودگی سے یہاں پر امن و امان قائم ہے ۔

      بابو لال گور نے بھوپال میں اردو رابطہ کمیٹی کے پروگرام سے خطاب کے دوران یہ بیان دیا ہے ۔  بابو لال گور نے دہلی کی جگہ بھوپال کو ملک کی راجدھانی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھوپال میں منعقدہ  اردو رابطہ کمیٹی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بابو لال گور نے کہا کہ  بھوپال امن کا ٹاپو ہے جبکہ دہلی پر حملے ہوتے رہتے ہیں ۔ بابو لال گور کا کہنا ہے  کہ استعلق سے انہوں نے وزیر اعظم کو خط بھی لکھا ہے اور انہیں یقین ہے کہ بھوپال کو ملک کی راجدھانی بنانے سے مزید ترقی کے مواقع فراہم ہوں گے۔

      First published: