ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

سورہی لڑکیوں کے انر ویئر کو قینچی سے کاٹ کر گارڈ کرتا تھا ایسی گھنونی حرکت ، پولیس بھی رہ گئی حیران

نیند میں سورہی لڑکیوں کے کپڑے اور انر ویئر کاٹنے کے بعد ان سے فحش حرکتیں (Pornographic Acts) کرنے کے الزام میں اندور پولیس (Indore Police) نے 29 سالہ ایک سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کیا ہے ۔

  • Share this:
سورہی لڑکیوں کے انر ویئر کو قینچی سے کاٹ کر گارڈ کرتا تھا ایسی گھنونی حرکت ، پولیس بھی رہ گئی حیران
نیند میں سورہی لڑکیوں کے کپڑے اور انر ویئر کاٹنے کے بعد ان سے فحش حرکتیں (Pornographic Acts) کرنے کے الزام میں اندور پولیس (Indore Police) نے 29 سالہ ایک سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کیا ہے ۔

نیند میں سورہی لڑکیوں کے کپڑے اور انر ویئر کاٹنے کے بعد ان سے فحش حرکتیں  (Pornographic Acts) کرنے کے الزام میں اندور پولیس (Indore Police) نے 29 سالہ ایک سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار شخص رات کے وقت میں گھروں میں اور لڑکیوں کے ہاسٹلوں میں گھس کر واردات کو انجام دیتا تھا ۔ وجے نگر پولیس تھانہ کے انچارج تہذیب قاضی نے اتوار کو بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت شری کانت چترویدی کے طور پر ہوئی ہے ۔ وہ جمعہ کو دیر رات اس وقت پکڑا گیا ، جب وہ ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر فحش حرکت کرنے کیلئے اس کے گھر میں گھسا تھا ۔ لڑکی کے شور مچانے پر چترویدی وہاں سے بھاگنے کی کوشش کررہا تھا ۔


بتادیں کہ ملزم شخص ستنا ضلع کا رہنے والا ہے اور اندور کی ایک کثیرمنزلہ کمرشیل عمارت میں سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرتا ہے ۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ اب تک کی جانچ اور ملزم سے پوچھ گچھ میں پتہ چلا ہے کہ وہ سوتی لڑکیوں کے کپڑے اور انر ویئر کاٹنے کے بعد ان سے فحش حرکتیں کرنے کی دس سے زیادہ وارداتوں کو انجام دے چکا ہے ۔


قاضی نے بتایا کہ چترویدی راہ چلتی لڑکیوں کا پیچھا کرکے ان کے گھر یا ہاسٹل کا لگاتا تھا اور پھر رات میں دبے پاوں ان کے پاس پہنچ کر قینچی یا بلیڈ سے ان کے کپڑے اور انرویئر اس وقت کاٹ دیتا تھا جب وہ سو رہی ہوتی تھی ۔ فحش حرکتوں کے دوران جب کوئی لڑکی جاگ جاتی تھی تو وہ بھاگ جاتا تھا ۔


ملزم چترویدی راہ چلتی لڑکیوں کا پیچھا کرکے ان کے گھر یا ہاسٹل کا لگاتا تھا ۔
ملزم چترویدی راہ چلتی لڑکیوں کا پیچھا کرکے ان کے گھر یا ہاسٹل کا لگاتا تھا ۔


انہوں نے بتایا کہ ملزم وجے نگر علاقہ میں گزشتہ پندرہ دنوں سے اس طرح کی وارداتوں کو مسلسل انجام دے رہا تھا ۔ اس کی تلاش کی جارہی تھی ۔ اس معاملہ کی جانچ کے دوران پولیس کو سال بھر پرانا سی سی ٹی وی فوٹیج ملا ہے ، جس میں ملزم ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر فحش حرکت کرنے کیلئے اس کے ہاسٹل میں داخل ہوا تھا ۔ اس کے خلاف اس طرح کے ایک دیگر واقعہ کا بھی سی سی ٹی وی فوٹیج ملا ہے ۔

تھانہ انچارج نے بتایا کہ ملزم جنسی ذہنی بیماری کا شکار لگتا ہے ۔ وہ ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ بھی فحش حرکت کرچکا ہے ۔ چترویدی کے خلاف متعدد دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں آگے کی جانچ کی جارہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 27, 2020 04:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading