உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اردو زبان وادب کو فروغ دینے والے اردواداروں کے درمیان ربط ضروری

     بھوپال۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور مد ھیہ پردیش اردو اکادمی کے مشترکہ بینر تلے بھوپال میں دو روزہ اردو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

       بھوپال۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور مد ھیہ پردیش اردو اکادمی کے مشترکہ بینر تلے بھوپال میں دو روزہ اردو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ملک کی اردو اکادمیوں کے صدور نے شرکت کی اور اردو کے فروغ سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ہمارے ملک میں اردو زبان وادب کو فروغ دینے کے لئے ادارے تو بہت ہیں لیکن ان اداروں کے بیچ ربط نہ ہونے سے اردو کے کاز کوبڑا نقصان پہنچ رہا ہے ۔

       بھوپال کے جن جاتیہ سنگھرالیہ میں منعقدہ دو روزہ اردو کانفرنس میں افتتاحی سیشن کے علاوہ دو خصوصی سیشن میں دس مقالے پیش کئے گئے۔ ان مقالوں میں اردو تعلیم و تدریس کی صورتحال اور مسائل کے ساتھ اردو زبان و ادب کی صورتحال و مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

        منتظمین نے ہندستان کی اٹھائیس اردوا کادمیوں کو مدعو کیا  تھا لیکن ان میں سے صرف چودہ اکادمیوں کے نمائندے ہی شرکت کر سکے ۔  اردو کے دانشوروں کے ساتھ مختلف اکادمیوں کے صدور نے قومی کونسل اور مد ھیہ پردیش اردو اکادمی کی کوشش کی ستائش کی۔  انکا ماننا ہے کہ اس کانفرنس سے ایسے راستے ضرور نکلیں گے جس سے اردو کے فروغ کی راہیں ہموار ہوں گی ۔

      First published: