ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

رانچی کے اٹکی واقع فاطمہ گرلس اکیڈمی میں جلسہ سیرت النبی کا انعقاد

رانچی سے تقریباً 30 کلومیٹر دور اٹکی نامی مقام میں واقع فاطمہ گرلس اکیڈمی میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔

  • Share this:
رانچی کے اٹکی واقع فاطمہ گرلس اکیڈمی میں جلسہ سیرت النبی کا انعقاد
رانچی کے اٹکی واقع فاطمہ گرلس اکیڈمی میں جلسہ سیرت النبی کا انعقاد

رانچی : رانچی سے تقریباً 30 کلومیٹر دور اٹکی نامی مقام میں واقع فاطمہ گرلس اکیڈمی میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔  اکیڈمی احاطے میں منعقدہ اس جلسہ میں کئی معروف علما کرام کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں قرب و جوار کے لوگ شامل ہوئے ۔ اس موقع پر رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے انسانیت کے پیغامات پر روشنی ڈالی گئی اور ساتھ ہی فاطمہ گرلس اکیڈمی کے چیئرمین نسیم احمد نوری کے صاحبزادے کے انتقال پر ملال پر تعزیت کی گئی ۔


واضح رہے کہ گذشتہ 24 اگست بروز سنیچر کو فاطمہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا نسیم انور ندوی کہ 14 سالہ صاحبزادہ حماد نسیم اللہ کے پیارے ہوگئے ۔ اسی سلسلہ میں آج یکم نومبر کو ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے آل انڈیا مدارس نسواں کے صدر و دارالعلوم دیوبند کے استاذ حضرت مولانا عبد الطیف صاحب قاسمی  و دارالعلوم ندوۃ العلما لکھنؤ کے شیخ الحدیث جناب حضرت مولانا خالد ندوی غازی پوری لکھنؤ سے تشریف لائے تھے ۔


حضرت مولانا عبدالطیف صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب کوئی مصیبت ہو تو صبر کرنے کا حکم ہے اور تین دنوں سے زیادہ کسی انسان کو غم نہیں کرنا چاہئے ۔ جبکہ ندوۃ العلما لکھنؤ کے شیخ الحدیث مولانا خالد ندوی نے کہا کہ جب کوئی نابالغ کا انتقال ہوتا ہے تو وہ نابالغ اپنے والدین کیلئے جنت میں لے جانے کا حقدار ہوتا ہے۔ آخر میں مولانا ندوی نے مرحوم حماد نسیم کے لئے قل پڑھ کر ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی ۔


اس جلسہ میں نظامت کے فرائض مولانا الیاس مظاہری مہتمم جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا گریڈیہ نے کی جبکہ آخیر میں اکیڈمی کے بانی و چیئرمین مولانا نسیم انور ندوی نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ضلع گریڈیہ ، کوڈرما ، ہزاری باغ ،  بکارو ، دیوگھر سے کافی تعداد میں علما حفاظ آئمہ موجود تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 01, 2020 11:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading