جماعت اسلامی ہند شہادت حق ٹرسٹ نے لاک ڈاؤن میں خواتین کی خدمت میں رقم کی نئی تاریخ
لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے کا جس دن اعلان کیا گیا تھا جماعت اسلامی ہند شہادت حق ٹرسٹ نے عوامی خدمات کے لئے اپنی پلکیں بچھا دیں تھیں۔
- news18 Urdu
- Last Updated: May 21, 2020 02:38 PM IST

جماعت اسلامی ہند شہادت حق ٹرسٹ نے لاک ڈاؤن میں خواتین کی خدمت میں رقم کی نئی تاریخ
بھوپال۔ لاک ڈاؤن میں مزدور اور مجبور انسان کی مدد کے لئے بہت سی سماجی تنظیمیں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ بھوپال میں بھی صبح سے شام تک کئی سماجی تنظیمیں اپنی خدمات سے مزدوروں کو راحت پہنچانے کا کا م کر رہی ہیں لیکن جو خدمات جماعت اسلامی شہادت حق ٹرسٹ انجام دے رہا ہے دوسروں کو اس کا خیال بھی نہیں آیا۔
لاک ڈاؤن کی سختی، موسم کی تپش ،سورج کا قہر سب سے زیادہ بچوں اور خواتین پر اثر دکھا رہا ہے۔ سڑکوں سے پیدل منزل کی جانب جانے والے مزدور اور مجبور لوگوں کی خدمت میں کھانا اور پانی تو بہت سی تنظیمیں فراہم کر رہی ہیں لیکن معصوم بچوں کو دودھ ،چاکلیٹ،ٹافی ،پھل کے ساتھ خواتین کے لئے سنیٹری پیڈ کو فراہم کرنے کا سلسلہ صرف جماعت اسلامی ہند شہادت حق ٹرسٹ نے شروع کیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے کا جس دن اعلان کیا گیا تھا جماعت اسلامی ہند شہادت حق ٹرسٹ نے عوامی خدمات کے لئے اپنی پلکیں بچھا دیں تھیں۔ پہلے لوگوں کو صرف کھانا پہنچانے کا سلسلہ شروع کیاگیا لیکن جیسے جیسے لاک ڈاؤن بڑھتا گیا اور سڑکوں سے پیدل جانے والے مزدور اور مجبور اور لوگوں کی بڑی تعداد سامنے آنے لگی تو جماعت اسلامی ہند شہادت حق ٹرسٹ نے اپنی خدمات کا دائرہ بھی وسیع کردیا۔ ڈیڑھ سو رضا کاروں پر مشتمل ٹیم شفٹوں میں خدمات انجام دیتی ہے ۔ ہائی وے پر باقاعدہ ٹینٹ لگ کر مزدوروں کو مفت کھانا اور پانی فراہم کے ساتھ انہیں دوائیں بھی دی جاتی ہیں۔