உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MP News : نیمچ میں زمین خالی کروانے کی کارروائی پر جمعیت علما مدھیہ پردیش کا شدید ناراضگی کا اظہار

    MP News : نیمچ میں زمین خالی کروانے کی کارروائی پر جمعیت علما مدھیہ پردیش کا شدید ناراضگی کا اظہار

    MP News : نیمچ میں زمین خالی کروانے کی کارروائی پر جمعیت علما مدھیہ پردیش کا شدید ناراضگی کا اظہار

    Madhya Pradesh News : مدھیہ پردیش کے نیمچ شہر کے راجیو نگر میں نا جائز قبضہ کے نام پر ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کی جارہی کارروائی پر ایم پی جمیعت علما نے اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش کے نیمچ شہر کے راجیو نگر میں نا جائز قبضہ کے نام پر ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کی جارہی کارروائی پر ایم پی جمیعت علما نے اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انتظامیہ کے ذریعہ نیمچ راجیو نگر بستی کو نا جائزقبضہ بتاتے ہوئے تین روز قبل نوٹس جاری کر کے وہاں کے باشندوں سے زمین کو خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی لیکن آج جب ضلع انتظامیہ کے لوگ کارروائی کرنے کے لئے پہنچے تو مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے راستہ جام کردیا۔ ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں کے سڑک پر اترنے پر انتظامیہ نے اپنی کارروائی کو تین دن تک کے لئے ملتوی تو کردیا ہے لیکن اسی کے ساتھ تین دن میں زمین خالی نہیں کئے جانے پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ بھی دیا ہے ۔

    وہیں مقامی لوگوں کے ساتھ ایم پی جمیعت علما کا بھی موقف ہے کہ راجیو نگر کی بستی میں لوگ چالیس پچاس سال سے حکومت کے ذریعہ پٹے پر دی گئی زمین پر رہے ہیں اور اس طرح سے گھروں کے ساتھ مذہبی مقامات کو توڑنے کی کاروائی کو قبول نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ مدھیہ پردیش جمعیت علما کے صدر حاجی محمد ہارون کہتے ہیں کہ ایک جانب پی ایم نریندر مودی سے لیکر سی ایم شیوراج سنگھ یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے ہیں کہ سبھی کے سرپر آشیانہ حکومت کا عہد ہے۔ وہیں دوسری جانب حکومت کے ذریعہ پٹے پر چار پانچ دہائی قبل غریبوں کو دی گئی زمین کو نا جائز قبضہ بتاتے ہوئے انہیں گھر سے بے دخل کیا جا رہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ نیمچ کے راجیونگر کی بستی میں پسماندہ طبقے کے مسلمان اور دلت بھائی رہتے ہیں ۔ وہاں پر ان کے ذریعہ مندر اور مسجد کی بھی تعمیر کی گئی ہے ۔ بچوں کی ذہن سازی کے لئے مدرسے بھی جاری ہیں ۔ پٹے پر زمین حاصل کرنا ہر ہندوستان شہری کا حق ہے ۔ نیمچ انتظامیہ کے ذریعہ جو کارروائی کی جا رہی ہے وہ حق بجانب ہے ۔ یہی نہیں یہاں کے مقامی لوگوں کے ذریعہ ہاؤسنگ بورڈ کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی بھی دائر کی ہے جو زیر سماعت ہے ۔ انتظامیہ اور حکومت دونوں کو اپنے فیصلہ پر غور کرنا چاہیے تاکہ غریبوں کے سروں پر چھت محفوظ رہے ۔

    وہیں ایس تعلق سے نیوز18 اردو نے جب ایس ڈی ایم ڈاکٹر ممتا کھیڑے سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ بہت سے سارے لوگوں نے زمین کو نا جائزقبضہ میں لے رکھا ہے ۔ زمین خالی کروانے کو لیکر پہلے ہی نوٹس جاری کیا گیا تھا ، جس پر آج کاردوائی کی گئی ہے ۔ بستی کے لوگوں نے کچھ وقت مانگا تھا ، جس پر انہیں تین دن کی مہلت دی گئی ہے ، اگر تین دن میں زمین خالی نہیں ہوئی ، تو انتظامیہ پھر اپنی کارروائی کرے گی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: