ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

این پی آر کے نفاذ کو لیکر کمل ناتھ حکومت کے ذریعہ کئے گئے زبانی وعدہ کو جمیعت علما مدھیہ پردیش نے ماننے سے کیا انکار

حاجی محمد ہارون، صدر،مدھیہ پردیش جمیعت علما کا کہنا ہے کہ حکومت نے بہت سے وعدے زبانی طور پر اب تک کئے ہیں جن پر اب تک عمل نہیں کیا گیا ہے۔

  • Share this:
این پی آر کے نفاذ کو لیکر کمل ناتھ حکومت کے ذریعہ کئے گئے زبانی وعدہ کو جمیعت علما مدھیہ پردیش نے ماننے سے کیا انکار
حاجی محمد ہارون، صدر،مدھیہ پردیش جمیعت علما

بھوپال۔ این پی آر کو لیکر مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ حکومت کے گزٹ نوٹیفکیشن کئے جانے کی خبر کو نیوز 18 اردو کے ذریعہ نشر کئے جانے کے بعد کمل ناتھ حکومت نے زبانی طور پر اسے نافذ  نہیں کئے جانے کا اعلان کر کے بھلے ہی سیاسی گھمسان کم کردیا ہو مگر مدھیہ پردیش کی سماجی تنظیمیں کمل ناتھ حکومت کے زبانی طور پر کئے گئے وعدے سے مطمئن نہیں ہیں۔ مدھیہ پردیش جمیعت علما نے بھی کمل ناتھ حکومت کے ذریعہ این پی آر کو لیکر کئے گئے اعلان کو یہ کہہ کر مسترد کردیا ہے کہ زبانی وعدے کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور ان کا احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک حکومت اس سلسلے میں تحریری طور پر پہلے احکام کو مسترد کرنے کا حکم جاری نہیں کرتی ہے ۔


حاجی محمد ہارون، صدر،مدھیہ پردیش جمیعت علما کا کہنا ہے کہ حکومت نے بہت سے وعدے زبانی طور پر اب تک کئے ہیں جن پر اب تک عمل نہیں کیا گیا ہے۔ حکومت کے سابقہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ حکومت این پی آر کو لیکر اسی طرح تحریری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے جس طرح سے اس نے این پی آر کے نفاذ کو لیکر جاری کیا تھا۔


مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ : فائل فوٹو۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ : فائل فوٹو۔


جمیعت علما مدھیہ پردیش کا ماننا ہے کہ سی اے اے، این آرسی اور این پی آر ہندستانیوں کے تشخص سے جڑا اہم سوال ہے اور ایسے سوالات کے جواب کا حکومت سے تحریری جواب چاہیئے تاکہ بعد میں اگر یہ اس سے انکار کریں تو انہیں عدالت میں چیلنج کیا جا سکے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Feb 18, 2020 06:09 PM IST