உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھوپال میں جشن اقبال کا انعقاد ، متعدد اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ نے شرکت کی

    بھوپال : کل ہند اقبال مرکزاور مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتما م بھوپال میں جشن اقبال کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ جشن اقبال کے موقع پر اقبال پر مصوری مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔مصوری مقابلے میں بڑی تعداد میں اسکولی طلبہ نے شرکت کی اور کلام اقبال پر اپنی مصوری کے فن سے سب کا دل جیت لیا۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بھوپال : کل ہند اقبال مرکزاور مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتما م بھوپال میں جشن اقبال کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ جشن اقبال کے موقع پر اقبال پر مصوری مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔مصوری مقابلے میں بڑی تعداد میں اسکولی طلبہ نے شرکت کی اور کلام اقبال پر اپنی مصوری کے فن سے سب کا دل جیت لیا۔

      بتایا جاتا ہے کہ علامہ اقبال کا بھوپال سے گہرا رشتہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جب اقبال کا انتقال ہوا ، تو بھوپال میں ان کی بہت سی یاد گاریں قائم کی گئیں ۔ بھوپال میں اقبال میدان اور اقبال لائبریری کے بعد 70 کی دہائی میں اقبال مرکز کا قیام عمل میں آیا ، تاکہ اقبالیات کو فروغ دیا جاسکے۔

      کلام اقبال پر مصوری مقابلے میں جن تین کالج اور 14 اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا ، انہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلا گروپ پہلی کلاس سے آٹھویں کلاس کے طلبہ کا تھا ۔ دوسرا گروپ نویں کلاس سے بارہویں کلاس تک کہ طلبہ کا جبکہ تیسرا گروپ گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ طلبہ کاتھا۔ تینوں گروپ کے طلبہ کو علیحدہ علیحدہ موضوع دیئے گئے تھے ، جس پر طلبہ نے فن مصوری کا بہترین مظاہرہ کیا۔

      First published: