ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

لاک ڈاون : جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین پہنچے کنٹرول روم ، لوگوں میں تقسیم کئے راشن

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آٹھ ہزار خاندانوں کو اگلے پندرہ دنوں کا راشن تقسیم کیا ۔ اس دوران انہوں نے راشن کے پیکٹ سے بھری گاڑی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔

  • Share this:
لاک ڈاون : جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین پہنچے کنٹرول روم ، لوگوں میں تقسیم کئے راشن
لاک ڈاون : جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین پہنچے کنٹرول روم ، لوگوں میں تقسیم کئے راشن

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈٓاون کے دوران کنٹینمنٹ زون بن چکے ہند پیڑھی کے لوگوں کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے پندرہ دنوں کا راشن تقسیم کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے علاقہ کے آٹھ ہزار خاندانوں کو اگلے پندرہ دنوں کا راشن تقسیم کیا ۔ اس دوران انہوں نے راشن کے پیکٹ سے بھری گاڑی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے پیش نظر لوگ گھروں میں قید ہیں ۔ وہیں ان علاقوں کے حالات کافی تشویش ناک ہیں ، جن علاقوں میں کورونا پازیٹیو مریض ملے ہیں ۔ ان علاقوں کو احتیاطی طور پر سیل کرکے کنٹینمنٹ زون بنا دیا گیا ہے ۔ جس وجہ کر ان علاقوں کے لوگوں کے درد بانٹنے کے ارادہ سے ریاستی حکومت اب ان علاقوں میں پندرہ دنوں کا راشن تقسیم کر رہی ہے ۔ جس کی شروعات وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ہندپیڑھی سے کی ۔


گرونانک اسکول میں بنے کنٹرول روم سے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اس کی شروعات کی ۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ ریاست کے تمام ایسے علاقے جو کنٹینمنٹ زون بن گئے ہیں ، ان علاقوں کے لوگوں کو پندرہ دنوں کا راشن فراہم کیا جائے گا ۔ وہیں انہوں نے کہا کہ ہندپیڑھی کے سبھی آٹھ ہزار گھروں میں راشن تقسیم کیا جائے گا ۔ اس موقع پر انہوں نے ریاستی حکومت پر لگائے جارہے الزامات پر کہا کہ یہ وقت سیاسی بیان بازی کا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر سیاست کی جائے گی ۔


واضح رہے کہ گذشتہ 31 مارچ کو ہند پیڑھی میں کورونا کا پہلا معاملہ منظر عام پر آیا تھا ۔ اب تک اس علاقہ سے کل کورونا مثبت کے 14 معاملات سامنے آچکے ہیں ۔ ساتھ ہی رانچی کے کھیل گاوں میں واقع کوارنٹائن سینٹر سے تقریباً پانچ درجن کورونا وائرس مشتبہ افراد کورونا پر فتح حاصل کر 14 دنوں بعد ہند پیڑھی اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں ۔ جبکہ 60 سالہ ایک شخص کی کورونا سے موت ہو چکی ہے ۔ فی الحال علاقہ میں سخت پولیس چوکسی برتی جارہی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین ، میڈیکل ٹیم ، پولیس اہلکار کے ساتھ ساتھ درجنوں رضاکار دن رات اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ۔

First published: Apr 17, 2020 09:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading