உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جھارکھنڈ : ہزاری باغ میں مسافروں سے بھری بس ندی میں گری، چھ لوگوں کی موت، 40 زخمی

    جھارکھنڈ : ہزاری باغ میں مسافروں سے بھری بس ندی میں گری، چھ لوگوں کی موت، 40 زخمی

    جھارکھنڈ : ہزاری باغ میں مسافروں سے بھری بس ندی میں گری، چھ لوگوں کی موت، 40 زخمی

    Jharkhand News: گریڈیہہ سے ہزاری باغ جانے والی شیو شکتی اے سی بس حادثہ کا شکار ہوئی ہے ۔ گریڈیہہ کے پارس ناتھ سے کچھ لوگ سوار ہوکر ہزاری باغ کی جانب جارہے تھے ۔ اس دوران راستے میں بس سیوانے ندی میں گرگئی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jharkhand | Hazaribagh | Ranchi
    • Share this:
      ہزاری باغ : جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے ۔ اس حادثہ میں کئی لوگوں کی موت کی خبر ہے ۔ یہ حادثہ ٹاٹی جھریا کے سیوانے پل کے پاس پیش آیا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مسافروں سے بھری بس ندی میں گر گئی، جس میں کئی لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ بس گریڈیہہ سے رانچی جارہی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: حیدرآباد : امت شاہ کے قافلہ کے آگے ٹی آر ایس لیڈر نے کیوں کھڑی کی کار؟


      تازہ جانکاری کے مطابق گریڈیہہ سے ہزاری باغ جانے والی شیو شکتی اے سی بس حادثہ کا شکار ہوئی ہے ۔ گریڈیہہ کے پارس ناتھ سے کچھ لوگ سوار ہوکر ہزاری باغ کی جانب جارہے تھے ۔ اس دوران راستے میں بس سیوانے ندی میں گرگئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: تیجسوی یادو کی مشکلات میں اضافہ، سی بی آئی نے ضمانت رد کرنے کا مطالبہ کیا، یہ ہے معاملہ


      اس حادثہ میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ دو سے تین لوگ اب بھی بس میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ دیگر لوگوں کو شیوم بس اور یمبولینس سے ہزاری باغ لے جایا گیا ہے ۔ اس واقعہ میں 40 لوگوں کے زخمی ہونے کی جانکاری ہے ۔

      مقامی لوگ بچاو اور راحت کے کاموں میں مصروف ہیں ۔ بس میں پھنسے مسافروں کو پولیس انتظامیہ اور مقامی لوگوں کی مدد سے باہر نکالا جارہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: