ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ : سڑک حادثہ میں امتحان دینے جارہے 8 طلبہ کی موت ، ٹرک ڈرائیور فرار

جھارکھنڈ کے دمکا ضلع کے تال جھاری تھانہ علاقے کے دمکا -دیوگھر اہم راستے پر آج سڑک حادثے میں آٹھ طلبہ کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 21, 2018 01:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جھارکھنڈ : سڑک حادثہ میں امتحان دینے جارہے 8 طلبہ کی موت ، ٹرک ڈرائیور فرار
جھارکھنڈ کے دمکا ضلع کے تال جھاری تھانہ علاقے کے دمکا -دیوگھر اہم راستے پر آج سڑک حادثے میں آٹھ طلبہ کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔

دمکا : جھارکھنڈ کے دمکا ضلع کے تال جھاری تھانہ علاقے کے دمکا -دیوگھر اہم راستے پر آج سڑک حادثے میں آٹھ طلبہ کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ روشن گڑیا نے یہاں بتایا کہ دیو گھر میں ہونے والے پنچایت سکریٹری کا امتحان دینے کےلئےطلبہ کار سے دیوگھر جارہے تھے اسی وقت راستے میں جرداہا موڑ کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے کار میں ٹکر ماردی۔

اس حادثے میں کار میں سوار آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک دیگر زخمی ہوگیا۔حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ سبھی ہلاک شدگان دمکا ضلع کے رہنے والے تھے۔زخمی کو دمکا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی گئی ہیں۔

First published: Jan 21, 2018 01:45 PM IST