உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈی جے پر ڈانس کرنے سے روکا تو بیوی نے شوہر کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی رہ گئے دنگ

    ڈی جے پر ڈانس کرنے سے روکا تو بیوی نے شوہر کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی رہ گئے دنگ

    Bokaro News: شوہر نے سرسوتی پوجا کے بعد ویسرجن کے دوران بیوی کو ڈانس کرنے سے منع کیا تو اس سے ناراض ہوکر بیوی نے اس کی لوہے کی راڈ سے جم کر پٹائی کی ، جس کی وجہ سے شوہر کی موت ہوگئی ۔

    • Share this:
      بوکارو : جھارکھنڈ کے بوکارو میں ڈی جے پر ڈٓانس کرنے سے روکنے پر اہلیہ نے شوہر کا قتل کردیا ۔ غصے میں لوہے کی راڈ سے ایسا وار کیا کہ 24 گھنٹے کے بعد اسپتال میں شوہر نے دم توڑ دیا ۔ یہ واقعہ سیکٹر پانچ ڈی میں پیش آیا ہے ۔ پولیس نے ملزم بیوی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ دونوں کے تین بچے ہیں ۔

      جانکاری کے مطابق گزشتہ جمعہ کو مقتول کرشنا باگتی نے سرسوتی پوجا کے بعد ویسرجن کے دوران بیوی کو ڈانس کرنے سے منع کیا ۔ اس سے ناراض ہوکر بیوی نے اس کی لوہے کی راڈ سے جم کر پٹائی کردی ۔ زخمی شوہر کو گھر والوں کے ذریعہ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ، جہاں علاج کے دوران ہفتہ کو اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے اتوار کو ملزم بیوی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ۔

      مقتول پتھر کھودنے کا کام کرتا تھا جبکہ اس بیوی آرتی دیوی گھریلو کام کرتی تھی ۔ جوڑا کی دوبیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔ واقعہ کے سلسلہ میں بچوں نے بتایا کہ ماں ویسرجن کے دوران ڈی جے پر ڈانس کرنا چاہتی تھی، لیکن شوہر نے اس کو ڈانس کرنے سے منع کردیا ۔ اسی بات پر دونوں میں بحث ہوگئی ، جس کے بعد آرتی دیوی نے لوہے کی راڈ سے کرشنا پر وار کردیا ، جس میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا ۔ بعد میں اس کی موت ہوگئی ۔

      کرشنا کی بیٹیوں نے واقعہ کی اطلاع دادا دی ، جس کے بعد کرشنا کو جمعہ کی رات کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں علاج کے دوران کرشنا نے ہفتہ کو دم توڑ دیا ۔ اس کے بعد واقعہ کی اطلاع سیکٹر چھ تھانہ پولیس کو دی گئی ۔ پولیس نے ملزم آرتی دیوی کو گرفتار کرلیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: