உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خود کو رشتہ دار بتاکر گرل فرینڈ کے سسرال میں چار دنوں تک رہا عاشق، کھلا راز تو ملی ایسی سزا، جان کر رہ جائیں گے دنگ

    Godda News: شوہر نوکری کی تلاش میں دہلی گیا تو معشوقہ نے اپنے عاشق کو سسرال بلالیا اور خود کا رشتہ دار بتاکر چار دنوں تک رکھا ۔

    • Share this:
      گوڈا : جھارکھنڈ کے گوڈا کے مہرما میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ۔ عاشق گرل فرینڈ کے سسرال میں خود کو اس کا رشتہ دار بتا کر چار دنوں تک رہا اور جم کر خاطرداری کروائی ۔ دراصل بہار کے پنسیا رجون کی رہنے والی آشا کماری کی شادی کندن نامی نوجوان سے ہوئی تھی ۔ شادی کے 4 ماہ بعد کندن نوکری کی تلاش میں دہلی چلا گیا ۔ ادھر آشا نے اپنے عاشق کو اپنے سسرال میں بلالیا اور اس کو اپنا رشتہ دار بتاکر 4 دنوں تک رکھا ۔ اس دوران سسرال والوں نے اس کی باتوں پر یقین کرکے عاشق کی جم کر خاطرداری کی ۔

      آشا کے سسر بنواری منڈل نے بتایا کہ جب نوجوان کے ساتھ خاندانی گفتگو ہوئی اور رشتہ داروں کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ پھنستا ہوا نظر آیا ، جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ نوجوان رشتہ دار نہیں بلکہ بہو کا عاشق ہے ۔ اس کے بعد عاشق کو جمعرات کو خاموشی سے بھگا دیا گیا ۔ لیکن عاشق ایک بار پھر ہفتہ کی رات گرل فرینڈ سے ملنے کیلئے پہنچ گیا ۔

      گاؤں والوں نے اسے بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا اور پولیس کو بلا کر اس کے حوالے کر دیا ۔
      گاؤں والوں نے اسے بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا اور پولیس کو بلا کر اس کے حوالے کر دیا ۔

      سسر کے مطابق ان کو شک تھا کہ لڑکا بہو سے دوبارہ ملنے کے لیے اس کے گھر آسکتا ہے ، اس لئے وہ رات کو جاگتے رہتے تھے ۔ ان کا شک سچ نکلا اور لڑکا ہفتہ کو دوبارہ گھر آیا اور پکڑا گیا ۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے اسے بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا اور پولیس کو بلا کر اس کے حوالے کر دیا ۔ ادھر عاشق نے بتایا کہ وہ ایک دوا لینے کیلئے گاوں پہنچا تھا ، لیکن شک کی بنیاد پر اسے یرغمال بنا لیا گیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: