رام مندراجودھیا میں نہیں، تو کیا پاکستان میں بنے گا: جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوورداس

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوور داس : فائل فوٹو

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوور داس : فائل فوٹو

رگھوورداس نے کہا "بھگوان رام ہمارے لئے انتخابی موضوع نہیں ہیں۔ ان کی جائے پیدائش اجودھیا میں رام مندربنانا ہرہندوستانی کی خواہش ہے"۔

  • Share this:
    جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوورداس نے رانچی میں منعقدہ ایک  نجی پروگرام میں کہا کہ رام مندراجودھیا میں نہیں بنے گا، تو کیا پاکستان میں بنے گا۔ انہوں نے کہا  "بھگوان رام ہمارے لئے انتخابی موضوع نہیں ہیں۔ ان کی جائے پیدائش اجودھیا میں رام مندر بنانا ہرہندوستانی کی خواہش ہے"۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ اجودھیا کے لوگوں کے ساتھ ساتھ  مسلم بھائی بھی یہی چاہتے ہیں کہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہو، لہٰذا اتفاق رائے سے رام مندربننا چاہئے۔ نکسلی پریشانیوں کو لے کرانہوں نے کہا کہ جلد ہی جھارکھنڈ نکسلی پریشانیوں سے آزاد ہوجائے گا۔

    عوام کے تعاون اورپولیس کی کارروائی سے صوبے کے تین اضلاع نکسل سے آزاد ہوگئے ہیں۔ جلد ہی پانچ  دیگراضلاع بھی نکسل سے آزاد ہوجائیں گے۔ نکسل متاثرہ علاقوں میں تیزی سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔



    یہ بھی پڑھیں:    مسلمانوں کے مسائل سے روبرو ہوئے وزیراعلی رگھوورداس، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

    یہ بھی پڑھیں:   رانچی ہائی کورٹ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پرعائد پابندی کو کالعدم قرار دیا، مسلم دانشوروں نے کیا خیرمقدم

    یہ بھی پڑھیں:     جھارکھنڈ سے روزگار کی تلاش میں آئی نابالغہ کو بیچنے کی کوشش، دہلی میں ہوئی عصمت دری

     

     
    First published: