ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ ضمنی الیکشن: گومیا کو لوٹنے کےلئے ہوا ہے آرجے ڈی اورجے ایم ایم اتحاد: رگھورداس

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھور داس نے کانگریس کو بدعنوانی والی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گومیا ضمنی الیکشن میں آرجے ڈی اور جے ایم ایم کا اتحاد گومیا کو لوٹنے کے لئے کیا گیاہے۔

  • Share this:

رانچی: جھارکھنڈ کے گومیا اسمبلی حلقہ میں ضمنی الیکشن کو لے کر تیاری زور وشور سے چل رہی ہے۔ سبھی پارٹیاں مسلسل دورہ کرکے علاقہ کے لوگوں کوخطاب کررہی ہے۔ اسی درمیان اتوار کو تین روزہ گومیا دورہ پر پہنچے وزیراعلیٰ رگھور داس نے پیٹروار کے بازر ٹانڈ میں منعقدہ عوامی جلسے کو خطاب کیا اور اپوزیشن  پارٹیوں پر جم کر نشانہ سادھا۔

گومیا میں انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ رگھور داس نے کانگریس پر جم کر نشانہ سادھا اور کہا کہ کانگریس بدعنوانی والی پارٹی ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ کانگریس ملک لوٹنے والی پارٹی ہے۔

وزیراعلیٰ رگھور داس نے کہا کہ بی جے پی نے ساڑھے تین سال میں ترقی کے جو کام کئے ہیں، اسے بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پوری ریاست میں حکومت کا کام بول رہا ہے۔ یہ ضمنی الیکشن گومیا کی سمت طے کرے گا۔

رگھور داس نے کہا کہ آرجے ڈی جے ایم ایم نے ریاست کو لوٹا ہے۔ دونوں پارٹیوں نے گومیا میں لوٹ کے لئے اتحاد کیا ہے۔

اس دوران وزیراعلیٰ رگھور داس نے ممبرپارلیمنٹ سنیل مہتو قتل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جے ایم ایم نہیں چاہتا کہ سنیل مہتو کا قاتل گرفتار ہو، ہم نے جانچ این آئی اے کو سونپا۔ رگھور داس نے الیکشن کمیشن سے بھی اپیل کی اور کہا کہ گوشت شراب تقسیم کرنے والوں پر رات میں پیٹرولنگ کرکے کارروائی کریں۔

First published: May 20, 2018 08:31 PM IST