ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جانچ کے نام پر اندر بلاکر ہومیوپیتھی ڈاکٹر نے طالبہ کے ساتھ کی ایسی گندی حرکت ، سبھی رہ گئے حیران

متاثرہ طالبہ کا الزام ہے کہ ہومیوپیتھی ڈاکٹر نے ساری حدوں کو پار کرتے ہوئے اس کے ساتھ غلط حرکت کی ۔ اس معاملہ میں اس کو سخت سزا ملنی چاہئے ۔

  • Share this:
جانچ کے نام پر اندر بلاکر ہومیوپیتھی ڈاکٹر نے طالبہ کے ساتھ کی ایسی گندی حرکت ، سبھی رہ گئے حیران
جانچ کے نام پر اندر بلاکر ہومیوپیتھی ڈاکٹر نے طالبہ کے ساتھ کی ایسی گندی حرکت ، سبھی رہ گئے حیران

ڈاکٹر کو بھگوان کا درجہ دیا جاتا ہے ، لیکن جب ڈاکٹر ہی گندی حرکتیں کرنے پر اتر جائے تو پھر یقین کس پر کیا جائے ۔ ایسا ہی ایک معاملہ بوکارو میں پیش آیا ہے ۔ بالی ڈیہہ کے کرمیڈیہہ کی رہنے والی گریجویشن کی طالبہ نے تھانہ میں ہومیوپیتھی ڈاکٹر کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کرایا ہے ۔


متاثرہ دو ماہ سے ڈاکٹر سے علاج کروا رہی تھی ۔ گزشتہ سات اکتوبر کو سینے میں درد کی شکایت پر وہ اپنے بھائی کے ساتھ بالی ڈیہہ این ایچ 23 مین روڈ پر واقع ہومیوپیتھی کلینک پہنچی ۔ الزام کے مطابق ڈاکٹر نے اس کو جانچ کیلئے اندر بلایا اور غلط حرکت کرنے لگا ، جس کے بعد طالبہ کھری کھوٹی سناتی ہوئی کلینک سے باہر آگئی اور اپنے بھائی کے ساتھ گھر کرمیڈیہہ لوٹ گئی ۔


دو دنوں کے بعد طالبہ نے ڈاکٹر کی کرتوت اپنی بہن کو بتائی اور پھر پورا کنبہ معاملہ سے واقف ہوا ۔ اس کے بعد 10 اکتوبر کو متاثرہ کی ماں نے بالی ڈیہہ تھانہ میں ملزم ڈاکٹر کے خلاف معاملہ درج کرایا ۔ ادھر واقعہ کے بعد سے ملزم ڈاکٹر کلینک بند کرکے غائب ہے ۔ متاثرہ طالبہ کا الزام ہے کہ ہومیوپیتھی ڈاکٹر نے ساری حدوں کو پار کرتے ہوئے اس کے ساتھ غلط حرکت کی ۔ اس معاملہ میں اس کو سخت سزا ملنی چاہئے ۔


متاثرہ کی ماں نے بتایا کہ ملزم ڈاکٹر سے وابستہ یہ اس طرح کا پہلا معاملہ نہیں ہے ۔ اس سے پہلے بھی ملزم نے ایک لڑکی کے ساتھ ایسی ہی گندی حرکت کی تھی ، لیکن غربت کا فائدہ اٹھاکر کنبہ کو پیسے دے کر معاملہ کو رفع دفع کرا دیا تھا ۔

ادھر بالی ڈیہہ تھانہ انچارج ونود کمار نے کہا کہ ڈاکٹر کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ معاملہ میں تفتیش جاری ہے ۔ فرار ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 11, 2020 09:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading