உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jharkhand Corona Update: ہٹیا ریلوے اسٹیشن پر ملے 40 کورونا پازیٹیو ، صرف ایک ٹرین میں ملے 25 متاثرین

    Jharkhand Corona Update: ہٹیا ریلوے اسٹیشن پر ملے 40 کورونا پازیٹیو ، صرف ایک ٹرین میں ملے 25 متاثرین

    Jharkhand Corona Update: ہٹیا ریلوے اسٹیشن پر ملے 40 کورونا پازیٹیو ، صرف ایک ٹرین میں ملے 25 متاثرین

    Jharkhand Covid-19 Latest Updates: جھارکھنڈ میں ایک مرتبہ پھر سے کورونا وائرس کے معاملات بڑھنے لگے ہیں ۔ پیر کو ہٹیا ریلوے اسٹیشن پر کورونا کے 40 نئے معاملات سامنے آئے ، ان میں سے 25 متاثرین صرف تپسوینی ایکسپریس میں ملے ہیں ۔

    • Share this:
      رانچی : جھارکھنڈ میں ایک مرتبہ پھر سے کورونا وائرس کے معاملات بڑھنے لگے ہیں ، جس کی وجہ سے ریاست کے محکمہ صحت کی تشویشات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ پیر کو ہٹیا ریلوے اسٹیشن پر کورونا کے 40 نئے معاملات سامنے آئے ، ان میں سے 25 متاثرین صرف تپسوینی ایکسپریس میں ملے ہیں ۔ اس سے ہندوستانی ریلوے کے ساتھ ہی ریاست کے محکمہ صحت کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ بتادیں کہ حال میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں قابل ذکر کمی درج کی گئی تھی ، جس کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی ریلوے نے کئی مسافر ٹرینوں کو پھر سے چلانا شروع کردیا ہے ۔ ستھ ہی کئی ٹرینوں کو چلانے کی تیاری ہے ۔ اس درمیان ٹرینوں سے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے لوگوں نے ریاستی حکومت کی تشویش بڑھا دی ہے ۔

      بتادیں کہ درگا پوجا کے دوران مقامی انتظامیہ کی جانب سے چھوٹ دی گئی تھی ۔ اب یہ لاپروائی بھاری پڑنے لگی ہے ۔ ریاست میں کورونا کے مریض بڑھنے لگے ہیں ۔ درگا پوجا کے بعد اب لگاتار کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ ریاست میں سب سے زیادہ متاثرین رانچی میں مل رہے ہیں ۔ راجدھانی میں ابھی ایکٹیو مریضوں کی تعداد تقریبا سو پہنچ گئی ہے ۔

      ہٹیا ریلوے اسٹیشن پر اتنے مسافر کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد پورا محکمہ صحت سکتے میں ہے ۔ ایک مریض کو ریمس میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ اس سے کچھ دن پہلے رانچی میں ہی سب سے زیادہ 26 نئے معاملات ملے تھے ، جس کے بعد سے ہی ریلوے اسٹیشنوں پر کورونا جانچ کا دائرہ بڑھایا گیا ہے۔

      ملک میں کورونا سے پھر 443 ہلاکتیں

      دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس وبا کے چار ہزار 899 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جبکہ تقریبا ساڑھے چار سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دریں اثنا اتوار کو ملک میں 12 لاکھ 30 ہزار 720 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک ایک ارب 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔

      پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14306 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی تعداد تین کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 774 ہو گئی ہے۔ اس دوران 18 ہزار 762 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 67 ہزار 367 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 4899 سے گھٹ کر ایک لاکھ 67 ہزار 695 رہ گئے ہیں۔

      اسی عرصے میں 443 مریضوں کی موت کے باعث ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 54 ہزار 712 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 0.49 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.18 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پر آگئی ہے۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی ان پٹ کے ساتھ ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: