ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

شوہر کے موبائل میں دوسری لڑکی تصویر دیکھ کر بیوی نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم، جان کر اڑجائیں گے ہوش

Garhwa News: شوہربرجیش پاسوان اور بیوی پاریتا دیوی موبائل میں تصویریں دیکھ رہے تھے ۔ اسی سلسلہ میں بیوی نے شوہر کے موبائل میں کسی لڑکی کی تصویر دیکھ لی ، جس کے بعد دونوں میں تنازع شروع ہوگیا اور تھوڑی دیر کے بعد بیوی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔

  • Share this:
شوہر کے موبائل میں دوسری لڑکی تصویر دیکھ کر بیوی نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم، جان کر اڑجائیں گے ہوش
شوہر کے موبائل میں دوسری لڑکی تصویر دیکھ کر بیوی نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم، اڑجائیں گے ہوش

گڑھوا : جھارکھنڈ میں گڑھوا ضلع کے کیتار تھانہ علاقہ کے باسنڈیہہ گاوں میں شوہر کے موبائل میں دوسری لڑکی کی تصویر دیکھنے کے بعد بیوی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ بگہا ٹولا میں پیش آیا ۔ برجیش پاسوان کی بیوی پاریتا دیوی نے اتوار کو خودکشی کرلی ۔ حالانکہ کنبہ کے لوگ اس واقعہ کو چھپانے کیلئے کسی کو بتائے بغیر ہی اس کی آخری رسومات کی تیاری کررہے تھے ، لیکن کسی نے اس کی جانکاری پولیس کو دیدی ۔ پولیس نے شمشان پہنچ کر خاتون کی لاش کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔


پولیس کے مطابق شوہربرجیش پاسوان اور بیوی پاریتا دیوی موبائل میں تصویریں دیکھ رہے تھے ۔ اسی سلسلہ میں بیوی نے شوہر کے موبائل میں کسی لڑکی کی تصویر دیکھ لی ، جس کے بعد دونوں میں تنازع شروع ہوگیا اور تھوڑی دیر کے بعد بیوی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ فوری طور پر گھر والوں نے معاملہ کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے لاش کو پنڈا ندی کے پاس لے کر اس کی آخری رسوم ادا کرنے کی تیاری شروع کردی ۔ اسی درمیان گاوں کے ہی کسی شخص نے کیتارتھانہ میں واقعہ کی اطلاع دیدی ۔


اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج سنتوش کمار اپنی ٹیم کے ساتھ جائے واقعہ پر پہنچ گے اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ پولیس واقعہ کی چھان بین میں مصروف ہوگئی ہے ۔ شوہر اور اس کے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔


تھانہ انچارج نے بتایا کہ شوہر کے موبائل میں خاتون نے کسی دوسری لڑکی کی تصویر دیکھ لی تھی ، جس کے بعد خاتون نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 21, 2021 05:16 PM IST