OMG: شوہر نے بیوی کو نہیں دیا طلاق تو سسرال والوں نے کی بمباری ، پولیس بھی رہ گئی حیران!
Husband-Wife Divorce: اب تک آپ نے ڈکیتی، قتل یا رنگداری کے لے بمباری کی خبریں پڑھی ہوں گی۔ لیکن اب جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع میں ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے ، جس میں طلاق نہ دینے پر بیوی کے گھر والوں نے شوہر کے گھر پر بمباری کردی ۔
Husband-Wife Divorce: اب تک آپ نے ڈکیتی، قتل یا رنگداری کے لے بمباری کی خبریں پڑھی ہوں گی۔ لیکن اب جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع میں ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے ، جس میں طلاق نہ دینے پر بیوی کے گھر والوں نے شوہر کے گھر پر بمباری کردی ۔
دھنباد : جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع سے ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ در اصل اب تک آپ نے ڈکیتی، قتل یا رنگداری کے لے بمباری کی خبریں پڑھی ہوں گی۔ لیکن اب جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع میں ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے ، جس میں طلاق نہ دینے پر بیوی کے گھر والوں نے شوہر کے گھر پر بمباری کردی ۔ بتادیں کہ دھنباد کوئلانچل میں اب تک رنگداری اور کولیریو میں غلبہ کے لئے بمباری عام بات ہے ، لیکن اس بار کوئلانچل میں بمباری کی وجہ عجیب و غریب ہے۔ بیوی کو طلاق نہیں دینے پر سسرال والوں کی جانب سے بمباری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بمباری کا واقعہ منگل کی رات دیر گئے واسع پور سٹی اسکول کے قریب رہنے والے شمشاد عالم کے گھر پر پیش آیا ۔ حملہ آور واقعہ کو انجام دینے کے بعد فرار ہو گئے۔
معاملہ کی اطلاع شمشاد نے پولیس کو دی جس کے بعد مقامی بھولی او پی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع سے ایک زندہ بم برآمد کیا ۔ اس حوالے سے شمشاد کا کہنا ہے کہ رات گئے بمباری کے واقعہ کو انجام دینے کے بعد لوگ فرار ہوگئے۔ اطلاع دینے کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور زندہ بم کو پانی میں ڈال دیا۔
شمشاد نے بتایا کہ بمباری کا واقعہ ان کے سسرال والوں نے انجام دیا ہے۔ سسرال والے بیوی کو زبردستی طلاق دینے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں ، جس کی وجہ سے سسرال فریق کے لوگ خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سسرال والوں کے ساتھ رام گڑھ کورٹ میں بھی مقدمہ چل رہا ہے۔ رام گڑھ کے برکاکانہ میں شمشاد کا سسرال ہے۔ شمشاد نے بتایا کہ گزشتہ 8 تاریخ کو رام گڑھ عدالت میں مقدمہ کی سماعت تھی۔ 8 تاریخ کو رام گڑھ عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔
شمشاد کا کہنا تھا کہ عدالت سے باہر آنے کے بعد سسرال والوں کی جانب سے برباد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی ، جس کے بعد دیر رات سسرال فریق کے لوگوں کی جانب سے بمباری کے واقعہ کو انجام دیا گیا ۔ شمشاد نے پولیس سے تحفظ کی درخواست کی ہے۔
وہیں متاثرہ شخص کے بھائی نوشاد عالم نے بتایا کہ بمباری بھائی کے سسرال والوں نے کی ہے۔ اس واقعہ کے بعد ہر کوئی خوفزدہ ہے۔ ہمارا پولیس سے مطالبہ ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمارے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔