دمکا پٹرول واقعہ میں پولیس نے 10 دن کے اندر داخل کی چارج شیٹ، 25 لوگوں کو بنایا گیا گواہ
دمکا پٹرول واقعہ میں پولیس نے 10 دن کے اندر داخل کی چارج شیٹ، 25 لوگوں کو بنایا گیا گواہ
Dumka Petrol Case: جھارکھنڈ کے دمکا میں پٹرول چھڑک کر نابالغ طالبہ کو زندہ جلانے کے معاملہ میں دس دنوں کے اندر پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ، جس کے بعد اس پٹرول کیس کی فوری سماعت کی امید ظاہر کی جارہی ہے ۔
دمکا: جھارکھنڈ کے دمکا میں پٹرول چھڑک کر نابالغ طالبہ کو زندہ جلانے کے معاملہ میں دس دنوں کے اندر پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ، جس کے بعد اس پٹرول کیس کی فوری سماعت کی امید ظاہر کی جارہی ہے ۔ سنتال پرگنہ کی ڈی آئی جی سدرشن پرساد منڈل نے بتایا کہ پورے ثبوت کے ساتھ دونوں ملزمین شاہ رخ حسین اور نعیم عرف چھوٹو کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے ۔ سو سے زیادہ صفحات پر مشتمل چارج شیٹ کے ساتھ 25 گواہوں کی فہرست بھی سونپی گئی ہے ۔ اس میں مقتول کے اہل خانہ کے اراکین کے علاوہ دو دوستوں کو بھی گواہ بنایا گیا ہے ۔
کیس کی تفتیش میں یہ پتہ چلا کہ شاہ رخ اور نعیم عرف چھوٹو نے ایک ساتھ پٹرول خریدا تھا اور دونوں نے سازش رچ کر اس واقعہ کو انجام دیا تھا ۔ گن گن پٹرول پمپ کے مالک اور ملازمین بھی اس کیس کے گواہ بنائے گئے ہیں ۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ نعیم عرف چھوٹو کافی شاطر ہے اور اس کے پہلے بھی کئی لڑکیوں کے ساتھ تعلقات رہے ہیں ۔ وہ پہلے بھی جیل جا چکا ہے ۔
اس قتل کیس کی مانیٹرنگ خود ڈی آئی جی کررہے ہیں ۔ صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں ڈی آئی جی نے کہا کہ اس کیس کے فوری حل میں ایس آئی ٹی نے کافی بہتر کام کیا ، جس سے صرف دس دنوں کے اندر چارج شیٹ کیا جاسکا ۔
انہون نے بتایا کہ اس معاملہ میں جلد سماعت کی اپیل کورٹ سے کی گئی ہے ۔ اس معاملہ کے دوران ملزم شاہ رخ اور نعیم عرف چھوٹو کو گرفتار کرکے پولیس جیل بھیج چکی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔