ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن: ووٹنگ کے دوران سیسائی میں ہوئی جھڑپ میں ایک کی موت، کئی جوان زخمی

جھارکھنڈ میں ضلع گملا کے سیسائی اسمبلی حلقہ میں كدرا پنچایت کے بگھنی گاؤں میں پولنگ مرکز زیر نمبر 36 پر آج سکیورٹی فورس کے جوانوں اور دیہاتیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک شخص کی موت اور کئی جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 07, 2019 02:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن: ووٹنگ کے دوران سیسائی میں ہوئی جھڑپ میں ایک کی موت، کئی جوان زخمی
جھارکھنڈ الیکشن: ووٹنگ کے دوران سیسائی میں ہوئی جھڑپ میں ایک کی موت، کئی جوان زخمی

گملا / رانچی۔ جھارکھنڈ میں ضلع گملا کے سیسائی اسمبلی حلقہ میں كدرا پنچایت کے بگھنی گاؤں میں پولنگ مرکز زیر نمبر 36 پر آج سکیورٹی فورس کے جوانوں اور دیہاتیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک شخص کی موت اور کئی جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ پولنگ مرکز پر تعینات پولیس افسر نے یہاں بتایا کہ کچھ شرپسند عناصر بوتھ کے ارد گرد جمع ہو گئے اور قطار میں کھڑے رائے دہندگان کے درمیان کھڑے ہونے لگے۔ اس پر پولیس کے جوانوں نے انہیں قطار میں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالنے کو کہا تو وہ الجھ گئے۔ اس کے بعد بڑی تعداد میں دیہاتیوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ دیہاتیوں کے پتھراؤ میں کئی جوان زخمی ہو گئے ہیں۔


اسمبلی انتخابات کے لئے جھارکھنڈ پولیس کے نوڈل آفیسر بنائے گئے ایم ایل مینا نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے جوانوں کے ہتھیار چھیننے کی کوشش کرنے لگے۔ ان کو روکنے کے لئے جوانوں کو فائرنگ کرنی پڑی ۔ اس کارروائی میں ایک مقامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


سیسائی اسمبلی کی سیٹ بی جے پی کے لئے وقار کی سیٹ ہے کیونکہ یہاں سے موجودہ رکن اسمبلی دنیش اراؤں دوسری بار انتخابی میدان میں ہیں۔ دنیش اراؤں اسمبلی اسپیکر بھی ہیں۔

First published: Dec 07, 2019 02:04 PM IST