உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شرمناک! شوہر اپنی ہی بیوی سے کروانا چاہتا تھا ایسا گھنونا کام ، منع کیا تو دی انتہائی خوفناک سزا

    شرمناک! شوہر اپنی ہی بیوی سے کروانا چاہتا تھا ایسا گھنونا کام ، منع کیا تو دی انتہائی خوفناک سزا

    شرمناک! شوہر اپنی ہی بیوی سے کروانا چاہتا تھا ایسا گھنونا کام ، منع کیا تو دی انتہائی خوفناک سزا

    Jharkhand News: متاثرہ خاتون کی شکایت پر کرماٹانڈ پولیس معاملہ درج کرکے جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔ تھانہ انچارج روشن کمار نے کہا کہ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا ۔

    • Share this:
      جامتاڑا : میاں اور بیوی کا رشتہ آپسی محبت اور بھروسہ پر ٹکا ہوتا ہے ، ان میں سے ایک میں بھی کمی آجائے تو رشتہ زیادہ دنوں تک نہیں برقرار رہ پاتا ہے ۔ جھارکھنڈ کے جامتاڑا ضلع میں ایک شوہر کے ذریعہ اپنی بیوی پر جسم فروشی میں اترنے کا دباو بنایا ، لیکن خاتون نے اس سے انکار کیا تو آگ ببولہ ہوکر ملزم نے مارپیٹ کرتے ہوئے اس کا سر منڈوا دیا ۔ یہ واقعہ کرماٹانڈ تھانہ علاقہ میں پیش آیا ہے ۔ متاثرہ خاتون نے کرماٹانڈ تھانہ پہنچ کر انصاف کی فریاد کی ہے ۔

      متاثرہ کے مطابق وہ گوڈا ضلع کے دیوداڑ کی رہنے والی ہے ۔ وہ اسکول میں آٹھویں جماعت میں پڑھتی تھی جب اس کو اسکول آنے جانے کے دوران اپنے پڑوسی مستقیم انصاری سے  پیار ہوگیا ۔ اس کے بعد اس نے اس سال جنوری میں پیشہ سے ڈرائیور مستقیم سے مسلم رسم و رواج کے مطابق نکاح کرلیا ۔ نکاح کے بعد وہ اس کے ساتھ اپنے سسرال برمنڈی آگئی ، لیکن یہاں آنے پر اس کو پتہ چلا کہ اس کا شوہر مستقیم انصاری پہلے سے ہی شادی شدہ ہے اور اس کے سات بچے ہیں ۔ یہ جاننے کے بعد اس کے ہوش اڑ گئے اور وہ پھر اپنے مائیکہ لوٹ گئی ۔ اس درمیان سات مہینے گزر جانے کے بعد مستقیم اس کو سمجھا بجھا کر پھر اپنے گھر برمنڈی ل آیا اور خاتون اپنے سسرال میں آکر رہنے لگی ۔

      مگر کچھ دن گزرنے کے بعد مستقیم کے ذریعہ اس کو طرح طرح سے پریشان کیا جانے لگا ۔ اس کو جسم فروشی میں اترنے کیلئے اکسایا جانے لگا ۔ خاتون کے انکار کرنے پر مستقیم نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ مل کر اس کی جم کر پٹائی کی ۔ کرنٹ لگایا اور سر کے بال اور پلک کے پال کو منڈوا دیا ۔ اتنا ہی نہیں دونوں نے اس کو ٹرین کی پٹری پر پھینک کر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔ اتنا سب ہونے پر متاثرہ کے صبر کا باندھ ٹوٹ گیا اور وہ کسی طرح وہاں سے فرار ہوکر کرماٹانڈ تھانہ پہنچی اور پولیس کو اپنی آب بیتی سنائی ۔

      متاثرہ خاتون کی شکایت پر کرماٹانڈ پولیس معاملہ درج کرکے جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔ تھانہ انچارج روشن کمار نے کہا کہ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: